امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ نے ملک بھر میں طلباء کے لیے 6467 اسٹینڈرڈ کلب قائم کیے ہیں


‘مانک ککشا’کے لیے ایک لاکھ روپےمالی امداد، لیبز کے لیے50 ہزار روپے

بی آئی ایس اسٹینڈرڈز کلب کے ذریعے کوالٹی کے نوجوان سفیروں کو پروان چڑھارہاہے

Posted On: 19 SEP 2023 10:10AM by PIB Delhi

ہندوستان کے معیارات سے متعلق قومی ادارے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس)، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں 6467 اسٹینڈرڈ کلب قائم کیے ہیں۔بی آئی ایس کے مطابق  اسٹینڈرڈ کلب قائم کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد معاشرے کے نوجوان ممبران کو معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معیارات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

بچے ایک مضبوط، متحرک اورفعال ہندوستان کے معمار ہیں۔ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس) ایک وژنری پہل کے ساتھ  ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں اسٹینڈرڈ کلب تشکیل دے کرہندوستان کے مستقبل کو روشن کر رہا ہے۔ اس اختراعی کوشش کا مقصد نوجوان ذہنوں میں کوالٹی، معیارات اور سائنسی مزاج پیدا کرنے کی بنیادی اہمیت کو ابھارنا ہے۔ معیار کا شعور، معیار کاری کے اصولوں میں شامل ہونا، تیز اقتصادی ترقی کا ایک اہم ستون ہے۔بی آئی ایس  نے ایک سرکاری بیان میں کہاکہ‘‘اپنے  طلباء میں کوالٹی، معیارات اور معیار کاری کو پروان چڑھاکر ہم ایک ایسے جذبے کو ابھارتے ہیں جو ہمارے معاشرے کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔

بی آئی ایس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ 2021 میں شروع ہونے والے اسٹینڈرڈز کلبز کی پہل نے پہلے ہی اچھا خاصہ اثر ڈالا ہے، جس کی وجہ سے  یہ ملک بھر کے 6,467 اسکولوں اور کالجوں میں قائم ہو چکے ہیں۔ان کلبزکو سائنس کے پس منظر رکھنے والے 1.7 لاکھ سے زیادہ پرجوش طلباء کی ممبر شپ پر فخر ہے،جن کی رہنمائی ان کے متعلقہ اسکولوں کے پر عزم سائنس اساتذہ کے ذریعہ بطور سرپرست ہوتی ہے جنہیں بی آئی ایس کی جانب سے خصوصی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ان میں اسکولوں میں 5,562 اسٹینڈرڈ کلب بنائے گئے ہیں جبکہ مختلف کالجوں میں 905 کلب بنائے گئے ہیں جن میں انجینئرنگ کالجوں میں 384 کلب شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FUD1.jpg

ان اسٹینڈرڈز کلبز کے طلباء ممبران مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں، جیسے:

• معیاری تحریری مقابلے

• کوئز مقابلے

• مباحثے، مضمون نویسی اور پوسٹر بنانا

• لیبارٹریز اور صنعتی یونٹوں اوردیگر کا تجربے کے لئےدورہ۔

بیان میں کہا گیا‘‘یہ سرگرمیاں نوجوان صلاحیتوں کو کوالٹی اور معیاری بنانے کی دنیا کے بارے میں گہری معلومات فراہم کرنے کے لیے  تیار کی گئی ہیں۔ ان کلبوں کے تحت وسیع پیمانے پر سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں اور ان سرگرمیوں کا اہتمام کرنے کے لیے بی آئی ایس ان تعلیمی اداروں کومالی امداد فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ بالا کے علاوہ،معیاری کلبوں کے سرپرستوں کے لیے تربیتی پروگرام اور طلبا ممبران کے لیے تجربے کے طور پر لیبز اور انڈسٹری  یونٹس کے دورے کا اہتمام بی آئی ایس کے ذریعے باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔’’

بیان میں مزید کہا گیا ‘‘عملی تعلیم کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے،بی آئی ایس نے اپنی مالی مدد کو مزید بڑھایا ہے۔اسٹینڈرڈز کلب والے ہائی اور ہائیر سیکنڈری اہل گورنمنٹ اسکول اپنی سائنس لیبز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جدید ترین لیبارٹری آلات کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 50,000 روپے تک کی ایک بار لیبارٹری گرانٹ حاصل کرنے کے حقدار ہیں۔’’

بیان نے مزید کہا گیا‘‘مزید برآں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ سیکھنے کا ماحول خوشگوار اور دلفریب ہو،بی آئی ایس سرکاری اداروں میں جہاں معیاری کلب بنائے گئے ہیں، ‘مانک ککشا’ قائم کرنے کے لیے 1,00,000 روپے تک کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ اس پہل کے تحت بنیادی سہولیات جیسے اسمارٹ ٹی وی، آڈیو ویڈیو سسٹم،مناسب روشنی، دیواروں کو سجانا وغیرہ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرکےاسکول کے ایک کمرے کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔ یہ جگہیں مستقبل کے لیڈروں کی نشوونما کو فروغ دینے کے لیے تجسس اور جدت کو متاثر کرنے کے لیے ڈیزائن کی جائیں گی’’۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ‘‘معیار کے تئیں اپنی غیر متزلزل عہدبستگی کے ساتھ،بی آئی ایس اپنے نوجوانوں کے ذہنوں کو پروان چڑھاکر ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ بصیرت افروز اقدام نہ صرف کوالٹی اور معیارات کو فروغ دیتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو ذمہ دار اور کوالٹی کے تئیں باشعور شہری بننے کے لئے بھی  بااختیار بناتا ہے۔

*************

ش ح۔  ف ا ۔م ش

(U-9671)



(Release ID: 1958708) Visitor Counter : 91