امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو یوم پیدائش کی گرمجوشانہ مبارکباد پیش کی اور ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی


ملک کے مقبول عام وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنی تصوریت، ان تھک کوششوں، اور بے لوث خدمت کے ذریعہ کروڑوں افراد کی زندگیوں میں خوشحالی اور اعتماد لے کر آئے ہیں

جناب نریندر مودی کی شخصیت میں قیادت، حساسیت اور محنت شاقہ جیسی خوبیوں کا امتزاج شامل ہے

جناب نریندر مودی نے ہمارے ملک کی کوششوں کے پیمانے اور دائرہ کار کو تبدیل کیا ہے، خواہ کووِڈ۔19 ٹیکے کی تیاری ہو، یا چندریان 3 کی کامیابی، آج ہمارا ترنگا پوری دنیا میں فخر سے لہرا رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہر بھارتی کے دل سے جڑے ہیں اور انہوں نے انہیں ملک کی ترقی سے جوڑنے کا شاندار کام انجام دیا ہے، جو تاریخ میں ایک بے مثال کارنامہ ہے

ملک کے لاکھوں غریب لوگوں کو غربت کی لعنت سے نجات دلانے اور ان کی زندگیوں کو بدلنے کے ان کے عزم کی وجہ سے جناب مودی کو آج ’دین مترا‘ کہا جاتا ہے

جناب نریندر مودی نئے بھارت کے معمار ہیں، جنہوں نے ہمارے ملک کے قدیم ورثے پر مبنی ایک عظیم الشان اور آتم نربھر بھارت کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی سمت میں کام کیا ہے

خواہ کوئی تنظیم ہو یا حکومت، ہم سب جناب مودی کے ’ملک کو اولیت‘ کے نقطہ نظر سے تحریک حاصل کرتے ہیں، یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے ایسے غیر معمولی قائد کی رہنمائی میں قوم کی خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں،مجاہدین آزادی کے ذریعہ پیش کردہ تصور کے مطابق گزشتہ 9 برسوں سے بھارت کی تعمیر کا عمل جاری ہے

Posted On: 17 SEP 2023 1:03PM by PIB Delhi

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش پر انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا کی۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ’’اپنی تصوریت، ان تھک کوششوں اور بے لوث خدمت سے کروڑوں  افراد کی زندگیوں میں خوشحالی اور اعتماد لانے والے ملک کے ازحد مقبول عام وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کو یوم پیدائش کی تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ساتھ ہی خدا سے آپ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا بھی کرتا ہوں۔‘‘

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا، جناب نریندر مودی کی  شخصیت میں قیادت، حساسیت اور محنت شاقہ کا ایک منفرد امتزاج شامل ہے۔ انہوں نے ہمارے ملک کی کوششوں کے پیمانے اور دائرہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، خواہ وہ کووِڈ۔19 ٹیکے کی تیاری ہو یا چندریان 3 کی کامیابی۔ آج، ہمارا ترنگا پوری دنیا میں فخر کے ساتھ لہرا رہا ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہر بھارتی کے دل سے جڑے ہیں اور انہوں نے انہیں ملک کی ترقی سے جوڑنے کا شاندار کام انجام دیا ہے، جو تاریخ میں ایک بے مثال کارنامہ ہے۔ ملک کے لاکھوں غریب لوگوں کو غربت کی لعنت سے نجات دلانے اور ان کی زندگیوں کو بدلنے کے ان کے عزم کی وجہ سے جناب مودی کو آج ’دین مترا‘ کہا جاتا ہے۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ، جناب نریندر مودی نئے بھارت کے معمار ہیں، جنہوں نے ہمارے ملک کے قدیم ورثے پر مبنی ایک عظیم الشان اور آتم نربھر بھارت کی مضبوط بنیاد قائم کرنے کی سمت میں کام کیا ہے۔ خواہ کوئی تنظیم ہو یا حکومت، ہم سب جناب مودی کے ’ملک کو اولیت‘ کے نقطہ نظر سے تحریک حاصل کرتے ہیں، یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ مجھے ایسے غیر معمولی قائد کی رہنمائی میں قوم کی خدمت کرنے کا موقع حاصل ہوا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مجاہدین آزادی کے ذریعہ پیش کردہ تصور کے مطابق گذشتہ 9 برسوں سے ملک کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے ایکس پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یوم پیدائش کی ایک ویڈیو بھی ساجھا  کی۔

**********

 

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9604



(Release ID: 1958167) Visitor Counter : 114