نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے وزیر اعظم کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Posted On: 17 SEP 2023 9:53AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

ایک ایکس پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا؛

’’وزیر اعظم ہند محترم جناب @narendramodi  کو  ان کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد۔ آپ کی بصیرت افروز قیادت، مشنری جذبے اور مثالی عمل نے بھارت کو غیر معمولی ترقی اور زبردست تبدیلی سے ہمکنار کیا ہے۔ آپ کی وراثت ہمارے ملک کی تاریخ میں درج ہے۔

بھارت، جہاں انسانی آبادی کا چھٹا حصہ آباد ہے، ہماری تہذیبی اخلاقیات کے ساتھ ہم آہنگی، عوامی فلاح و بہبود اور بصیرت پر مبنی نقطہ نظر کے تئیں آپ کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

خدا آپ کو آنے والے برسوں میں بھارت کی خدمت کے لیے اچھی صحت اور خوشیوں سے نوازے۔‘‘

 

**********

 

 

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9600


(Release ID: 1958144) Visitor Counter : 106