امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے انجینئرس ڈے پر ٹیکنوکریٹس کو مبارکباد دی


وزیر داخلہ نے لیجنڈری انجینئر سر ایم وسویسوریا کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

انجینئروں نے معیشت کے ہر شعبے میں اپنا تعاون دے کر قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے

حالیہ دنوں میں تکنیکی انقلاب کی تشکیل میں ان کے کردار نے عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے

وسویسوریا جی نےڈھانچے کے ایک وسیع رینج کی ڈیزائننگ اور تشکیل کے ذریعے ہماری تہذیب کو اپنی لاجواب انجینئرنگ ذہانت سے تقویت بخشی

ان کاتعاون ہماری نئی نسلوں کے ذہنوں میں خوابوں کو تحریک دینے کا کام کرتارہے گا

Posted On: 15 SEP 2023 1:39PM by PIB Delhi

امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے انجینئرس ڈے پر ٹیکنوکریٹس کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ نے لیجنڈری انجینئر سر ایم وسویسوریا کو بھی ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ سر ایم وسویسوریا کےیوم پیدائش کو انجینئرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

’ایکس ‘پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ’’انجینئروں نے معیشت کے ہر شعبے میں اپناتعاون دے کر قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں تکنیکی انقلاب کی تشکیل میں ان کے کردار نے عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن انہیں مزید حوصلہ دے کہ وہ ہماری قوم کے خوابوں کی تکمیل میں اپنا تعاون دے سکیں۔

’ایکس‘پر اپنی ایک دیگر پوسٹ میں، امور داخلہ اور امداد باہمی  کےمرکزی وزیرنے کہا کہ’’وسویسوریا جی نےڈھانچے کے ایک وسعا رینج کی ڈیزائننگ اور تشکیل کے ذریعے ہماری تہذیب کو اپنی لاجواب انجینئرسنگ ذہانت سے تقویت بخشی ان کاتعاون ہماری نئی نسلوں کے ذہنوں مںذ خوابوں کو تحریک دینے کا کام کرتارہے گا۔

************

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 9541)


(Release ID: 1957679) Visitor Counter : 107