ٹیکسٹائلز کی وزارت

بھارت طبی ٹیکسٹائل میں سرکردہ فریقوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے بالخصوص کووڈ کے دور میں: محترمہ درشنا وکرم جاردوش


ٹیکسٹائل کی وزارت نے طبی ٹیکسٹائل میں دائرہ کار اور مواقع کے موضوع پر ’’میڈی ٹیکس 2023‘‘ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی

Posted On: 14 SEP 2023 10:43AM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت نے 13 ستمبر کو ممبئی میں ساؤتھ انڈیا ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشن(ایس آئی ٹی آر اے) کے ساتھ شراکت داری  میں ’میڈی ٹیکس  2023: نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت میڈیکل ٹیکسٹائل میں دائرہ کار اور مواقع کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کی۔

کانفرنس میں متعدد تکنیکی اجلاس  ہوئے جن میں میڈیکل ٹیکسٹائل کے حالیہ فوائد اور امکانات؛ درآمدی متبادل: دیسی میڈیکل ٹیکسٹائل مصنوعات کی گنجائش اور مانگ؛ تصور سے مارکیٹ تک میڈیکل ٹیکسٹائل میں کاروباری راستے ؛ میڈیکل ٹیکسٹائل کی مستقبل کی سمت؛ اور معیارات، سرٹیفیکیشن اور ریگولیٹری تقاضے شامل ہیں ۔کانفرنس کے دوران میڈیکل ٹیکسٹائل میں 15 سال کی تحقیق پر ایک کتاب: اے کرسٹل جوبلی پبلی کیشن (2023-2008) بھی جاری کی گئی۔

اس کانفرنس کے دوران مرکزی وزارتوں، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے صارف محکموں (صحت اور طبی) کے عہدیداروں اور نمائندوں، اداروں، صنعتی رہنماؤں، سائنسی ماہرین، محققین اور طبی ٹیکسٹائل سے متعلق پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

بھارتی حکومت کے ٹیکسٹائل اور ریلویزکی  عزت مآب وزیر مملکت، مہمان خصوصی، محترمہ درشنا وکرم جاردوش نے جدت طرازی پر توجہ مرکوز کرنے، نئی مصنوعات کے کاروبار  کو بڑھانے اور میڈیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں نئی ٹیکنالوجی میں فروغ  تک رسائی کو بڑھانے پر زور دیا۔  انہوں نے اس بات پر بھی زور دیاکہ تحقیقی اداروں، تعلیمی اداروں اور صنعتوں کے درمیان جدید ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لیے اعلیٰ سطح کے تعاون کو فروغ دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پی پی ای کٹس اور ماسک کے عالمی رہنما کی حیثیت سے بھارت کی تبدیلی کے تعلق کی بات کو بھی  دوہرایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کووڈ گریڈ پرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) کے نان پروڈیوسر ہونے سے بھارت کووڈ وبا کے دوران صرف چھ ماہ کے عرصے میں پی پی ای اور این 95 ماسک بنانے میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر اور برآمد کنندہ بن گیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بھارت  میں بالخصوص  میڈیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں نوجوان ذہنوں اور اسٹارٹ اپس کو مدد فراہم کی جانی چاہئے  اور انہیں مستحکم بنایا جانا چاہئے ۔تاکہ عزت مآب وزیر اعظم  نریندر مودی کے   آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل کے وِژن کو فروغ دیا جاسکے۔

انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ حکومت بھارت  میں ٹیکسٹائل اور تکنیکی ٹیکسٹائل ماحولیاتی نظام کو مجموعی طور پر مستحکم بنانے کے لیے پی ایل آئی اسکیم فار ٹیکسٹائل، پی ایم مِترا پارکس اسکیم اور نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) سمیت متعدد اقدامات کی شکل میں مسلسل پالیسی  مددفراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے مختلف متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اپنی قیمتی معلومات مشترک  کریں، جس سے ہندوستان میں میڈیکل ٹیکسٹائل کی صنعت کے مستقبل کے لیے ایک ٹھوس خاکہ وضع کرنے  کی راہ ہموار ہوسکے گی اور وزیر اعظم کے کرتویہ کال کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

بھارتی حکومت کی ٹیکسٹائل کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب  راجیو سکسینہ نے بھارت میں پیکٹیک اور موبیلٹیک کے مقابلے کم حصہ داری کے باوجود، معیار زندگی کے ساتھ براہ راست تعلق کے سبب  میڈیکل ٹیکسٹائل کی  افادیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت  میں میڈیکل ٹیکسٹائل کا مضبوط مارکیٹ شیئر آر اینڈ ڈی اور علاقے میں ہنرکی وجہ سے فروغ پارہا ہے۔ انہوں نے اس  بات پر بھی زور دیا کہ اس کے علاوہ، عالمی مارکیٹ اور گھریلو مارکیٹ کے لحاظ سے میڈیکل ٹیکسٹائل میں مصنوعات کی توجہ کو دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

جناب سکسینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میڈیکل ٹیکسٹائل میں خاص طور پر نئی ٹیکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنا اور انتہائی درآمد شدہ میڈیکل ٹیکسٹائل اشیاء وسیع تر جدت طرازی اور تحقیق کی ضرورت ہے، جس میں  سینیٹری پیڈز، ڈائپرز اور دیگر سرجیکل ٹانکے وغیرہ کو مقامی بنانا شامل ہے۔

انہوں نے مزید اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت سی ڈی ایس سی او کے ساتھ مختلف میڈیکل ٹیکسٹائل کے ریگولیٹری پہلوؤں پر بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت جلد ہی 6 میڈیکل ٹیکسٹائل اشیاء کو نوٹیفائی کرے گی جس میں سینیٹری پیڈز اور ڈائپرز کے لیے کوالٹی کنٹرول آرڈرز (کیو سی او ایس)  شامل ہے۔

جناب  راجیو سکسینہ نے صنعت اور اداروں کو نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت مختلف رہنما خطوط پر عمل کرنے کی حوصلہ افزائی کی جس میں تکنیکی ٹیکسٹائل مصنوعات اور اس کے آلات میں اسٹارٹ اپس کے رہنما خطوط (جی آر ای اے ٹی) اور تعلیم سے متعلق  رہنما خطوط 2.0 شامل ہیں۔

آئی سی ایم آر – این آئی وی کے ایف-سائنسدا ں ڈاکٹر سیلیش پوار نے بھارت  میں طبی سازوسامان کی مقامی فروغ  کی زبردست گنجائش پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل ٹیکسٹائل  اس وقت  ایک اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ ہندوستان کووڈ- 19 وباء کی طرح کے صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لئے تیاری کر رہا ہے۔

مزید  یہ کہ بائیو ڈیگریڈیبلٹی کے لحاظ سے جدت طرازی وقت کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں پائیداری اور اسے پھر سے قابل استعمال بنانے  کو مضبوط کیا جا سکےبالخصوص  میڈیکل ٹیکسٹائل کے منظر نامے کی تزئین کاری میں۔

کونسل آف ایڈمنسٹریشن،ایس آئی ٹی آر اے کے ممبر جناب ایس کے سندررمن نے تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش  کی۔

 

-----------------------

ش ح۔ش م  ۔ ع ن

U NO: 9488



(Release ID: 1957288) Visitor Counter : 111