وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیر اعظم نے، راجستھان کے  بھرت پور ضلع میں، ایک سڑک حادثے میں جانوں کے ضائع ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے


انہوں نے پی ایم این آر ایف سے  امداد ی رقم کا اعلان کیا ہے

Posted On: 13 SEP 2023 1:31PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے راجستھان کے ضلع بھرت پور میں ایک سڑک حادثے میں جانوں کے ضائع ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے مرنے والے ہر ایک شخص  کے کنبے کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں  کو  پچاس  پچاس ہزارروپے کی امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا ہے  ‘‘راجستھان کے بھرت  پور میں جو حادثہ ہوا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔اس میں گجرات سے   مذہبی سفر پر گئے ، جن عقیدت مندوں کو  اپنی جان گنوانی پڑی ہے ، ان کے کنبے کے افراد کے تئیں   میری تعزیت ۔اس کے ساتھ ہی میں سبھی زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا کرتا ہوں ۔’’

‘‘وزیراعظم نے  بھرت پور میں اس حادثے میں مرنے والے ہرشخص کے کنبے کےلئے  پی ایم این آر ایف سے دو  دو  لاکھ روپے کی امدادی رقم   کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار روپے  دئے جائیں گے۔’’

*************

  ش ح۔اس۔رم

U-9443      


(Release ID: 1956877)