وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم کی جاپان کے وزیراعظم سے ملاقات
Posted On:
09 SEP 2023 7:56PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 9 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فومیو کشیدا کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اپنے متعلقہ جی-20 اور جی-7صدارتوں ،خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے خدشات اور خواہشات کو سامنے لانے میں اپنی ترجیحات پر سال بھر دونوں ممالک کے تعمیری بات چیت کا اعتراف کیا ۔
دونوں رہنماؤں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تکنیکی تعاون، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت ہند-جاپان دو طرفہ شراکت داری کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی ۔
دونوں رہنماؤں نے ہند-جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
9308
(Release ID: 1955889)
Visitor Counter : 144
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam