وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی


بنگلہ دیش اُن 9 مہمان ممالک میں سے ایک ہے جنہیں بھارت کی جانب سے جی 20 کے لیے مدعو کیا گیا ہے

دونوں ممالک کے قائدین نے باہمی مفاد پر مبنی بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیے

انہوں نے سیاسی، سلامتی، اقتصادی، کنکٹیویٹی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے شعبوں سمیت باہمی تعاون میں ہوئی پیش رفت کا مثبت طریقے سے جائزہ لیا

انہوں نے ڈجیٹل ادائیگی، ثقافت اور زراعت میں باہمی تعاون کے سلسلے میں 3 مفاہمتی عرضداشتوں کے تبادلے کا خیر مقدم کیا

Posted On: 08 SEP 2023 9:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ کے ساتھ باہمی میٹنگ کا اہتمام کیا۔ وزیر اعظم حسینہ بھارت کے دورے پر ہیں کیونکہ ان کا مہمان ملک 9 سے 10 ستمبر 2023 کے دوان جی 20 قائدین کی سربراہ ملاقات میں شرکت کرے گا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور سلامتی تعاون، سرحدی انتظام، تجارت اور کنکٹیویٹی، آبی وسائل، بجلی اور توانائی، ترقیاتی تعاون، ثقافتی اور عوام سے عوام کے روابط سمیت دو طرفہ تعاون کے تمام تر پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں رونما ہونے والی حالیہ پیش رفتوں اور کثیر جہتی فورموں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قائدین نے چٹگرام اور مونگلا بندرگاہوں کے استعمال اور بھارت – بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کے آغاز کے معاہدے کو عملی شکل دینے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے آئی این آر  میں دو طرفہ تجارت فیصلے کو عملی شکل دینے کی بھی تعریف کیاور دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو اس طریقہ کار استعمال کرنے کی استعمال کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

دونوں قائدین  نے اشیاء، خدمات، اور سرمایہ کاری کے تحفظ و فروغ جیسے امور پر محیط جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت کے آغاز کو لے کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

ترقیاتی تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے بعد میں مناسب تاریخ پر مندرجہ ذیل منصوبوں کے مشترکہ طور پر افتتاح کرنے کی امید کا اظہار کیا:

  1. اگرتلہ-اکھورا ریل لنک
  2. میتری پاور پلانٹ کی یونٹ - II
  3. کُھلنا – مونگلا ریل لنک

انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مندرجہ ذیل مفاہمتی عرضداشتوں کے تبادلے کا خیرمقدم کیا۔

  1. بھارت کے قومی ادائیگیوں کے کارپوریشن (این پی سی آئی) اور بنگلہ دیش بینک کے درمیان ڈجیٹل ادائیگی نظام میں باہمی تعاون سے متعلق مفاہمتی عرضداشت۔
  2. 2023-2025 کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین ثقافتی تبادلہ پروگرام (سی ای پی) کے  از سر نو آغاز سے متعلق مفاہمتی عرضداشت
  • III. زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل (آئی سی اے آر) اور بنگلہ دیش زرعی تحقیقی کونسل (بی اے آر سی) کے درمیان مفاہمتی عرضداشت۔

علاقائی صورتحال کے تعلق سے، وزیر اعظم مودی نے میانمار کی ریاست رکھین سے بے گھر ہونے والے دس لاکھ سے زائد افراد کو پناہ دینے کے سلسلے میں بنگلہ دیش کے ذریعہ اٹھائی جارہی ذمہ داری کی ستائش کی، اور پناہ گزینوں کی محفوظ اور پائیدار وطن واپسی کے حل کی حمایت کے لیے بھارت کے تعمیری اور مثبت نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

بھارتی فریق نے حال ہی میں بنگلہ دیش کی جانب سے اعلان کردہ انڈو پیسفک کے نقطہ نظر کا خیرمقدم کیا۔ دونوں قائدین نے اپنے وسیع روابط کو مہمیز کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم حسینہ نے بھارتی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی کے لیے وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا، اور دونوں قائدین نے تمام تر سطحوں پر بات چیت جاری رکھنے پر امید کا اظہار کیا۔

*******

 

 (ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )

U.No:9291


(Release ID: 1955681) Visitor Counter : 162