وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے جی -20چوٹی اجلاس کے لئے آنے والے لیڈروں کا استقبال کیا
Posted On:
08 SEP 2023 8:04PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 9 اور 10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں ہونے والے جی-20 چوٹی اجلاس میں شرکت کے لئے آنےو الے لیڈروں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
ماریشس کے وزیراعظم کا استقبال کرتےہوئے جناب مودی نے ایکس پر لکھا:
’’ہندستان میں آپ کا استقبال،میرے دوست وزیراعظم پرویندر کمار جگنتھ ہم آج بعد میں آپ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے منتظر ہیں۔‘‘
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا استقبال کرتےہوئے وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
’’پوری طرح متفق ہوں، کرسٹالینا جارجیوا -ہم سب ملکر کام کریں اور اپنے وقت کے اہم چیلنجوں کو کم کریں اور اپنے نوجوانوں کے لئے بہتر مستقبل کو یقینی بنائیں۔ دہلی آنے پر آپ نے ہماری ثقافت کے تئیں جس محبت کا اظہار کیا ہے میں اس کی بھی ستائش کرتا ہوں’’۔
یوروپی یونین کمیشن کے صدر کا استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایکس پر لکھا :
’’جی-20 چوٹی اجلاس کے لئے آ پ کو دہلی میں دیکھ کر خوشی ہوئی ،ارسولا ون ڈیر لیئن -یوروپی یونین کمیشن کی حمایت اور عہد بندی کے لئے ممنون ہوں۔ اجتماعی طور سے ہم اپنے سامنے والے اہم چیلنجوں کو حل کریں گے۔ مثبت بات چیت اور تعاون پر مبنی کارروائی کی امید کرتا ہوں۔ ‘‘
یونائیٹیڈ کنگڈم کے وزیراعظم کا استقبال کرتےہوئے جناب مودی نے ایکس پر لکھا :
’’آپ کا استقبال ہے رشی سونک! ایک معنی خیز چوٹی اجلاس کا انتظار کررہا ہوں جہاں ہم ایک بہتر سیارہ کے لئےکام کرسکیں‘‘۔
اسپینی وفد کا استقبال کرتے ہوئے وزیراعظم نے ایکس پر اسپین کے صدر کو مخاطب کرتےہوئے لکھا :
’’آپ کی اچھی صحت اور جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں ، پیڈرو سانچیز ۔ ہم آنے والے جی-20 چوٹی اجلاس کے دوران آپ کے گرانقدر خیالات کو یاد کریں گے ۔ اس کےساتھ ساتھ ہندستان آنے والے اسپینی وفد کا دلی استقبال ہے۔‘‘
*******
ش ح۔ ج ق۔ج
Uno-9289
(Release ID: 1955655)
Visitor Counter : 165
Read this release in:
Marathi
,
English
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam