امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے 8 ستمبر 2023 سے لازمی ہال مارکنگ کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا


تیسرے مرحلے میں لازمی ہال مارکنگ کے تحت مزید 55 اضلاع پر احاطہ کیا جائے گا

Posted On: 08 SEP 2023 11:38AM by PIB Delhi

سونے کے زیورات اور سونے کے نوادرات (تیسری ترمیم) آرڈر 2023 کی ہال مارکنگ کے ذریعہ لازمی ہال مارکنگ کا تیسرا مرحلہ 8 ستمبر 2023 سے نافذالعمل ہوگا۔

لازمی ہال مارکنگ کا تیسرا مرحلہ لازمی ہال مارکنگ نظام کے تحت مزید 55 نئے اضلاع کا احاطہ کرے گا، جس میں لازمی ہال مارکنگ آرڈر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے بعد ایک ہال مارکنگ سینٹر قائم کیا گیا ہے اور اس طرح لازمی ہال مارکنگ کے تحت آنے والے اضلاع کی کل تعداد 343 ہوگئی ہے۔لازمی ہال مارکنگ کے تحت حال ہی میں اضافہ کیے گئے 55 اضلاع کی ریاست کے لحاظ سے فہرست، ہال مارکنگ سیکشن کے تحت بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ (بی آئی ایس)، www.bis.gov.in  پر دستیاب ہے۔

حکومت ہند نے 8ستمبر 2023 کو اس آرڈر کی تشہیر  کی۔

بی آئی ایس پہلے مرحلے میں 23 جون 2021 سے ملک کے 256 اضلاع میں اور دوسرے مرحلے میں 04 اپریل 2022 سے مزید 32 اضلاع میں لازمی ہال مارکنگ کے نفاذ میں کامیاب رہا ہے، جس کے تحت ہر روز 4 لاکھ سے زائد سونے کے زیورات کو ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ ہال مارک کیا جا رہا ہے۔

لازمی ہال مارکنگ کے نفاذ کے بعد سے، درج رجسٹر زیورات کی تعداد 34674 سے بڑھ کر 181590  ہوگئی ہے، جبکہ جانچ پرکھ اور ہال مارکنگ مراکز (اے ایچ سی) کی تعداد 945 سے بڑھ کر 1471 ہوگئی ہے۔ اب تک سونے سے تیار 26 کروڑ سے زائد زیورات   کو ایچ یو آئی ڈی کے ساتھ ہال مارک کیا جا چکا ہے۔

بی آئی ایس کیئر ایپ میں ’ویری فائی ایچ یو آئی ڈی‘ کا استعمال کرتے ہوئے خریدے گئے ایچ یو آئی ڈی نمبر کے ساتھ ہال مارک والے سونے کے زیورات کے اصل اور ملاوٹ سے پاک ہونے کی تصدیق کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس ایپ کو پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

بی آئی ایس  کیئر ایپ کے ڈاؤن لوڈس کی تعداد جو 2021-22  کے دوران 2.3 لاکھ کے بقدر تھی، وہ جاری مالی برس کے دوران بڑھ کر 12.4 لاکھ ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں، گذشتہ دو برسوں کی مدت سے لے کر اب تک بی آئی ایس کیئر ایپ میں ’ویری فائی ایچ یو آئی ڈی‘ کے ایک کروڑ سے زائد ہٹس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3ETDD.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/4X874.JPG

دوسرے مرحلے کے بعد اے ایچ سی/ او ایس سی کے حامل 55 اضلاع کی فہرست

 

نمبر شمار

 

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

نمبر شمار

ضلع

ضلع میں موجود ہال مارکنگ مراکز کی تعداد

ضلع میں موجود درج رجسٹر زیورات کے مراکز کی تعداد

1

آندھرا پردیش

1

انامیا

1

6

2

2

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر

کوناسیما

1

1

3

3

ایلورو

2

15

4

4

این ٹی آر

13

24

5

5

ناندیال

1

13

6

آسام

1

ناگاؤں

1

148

7

2

شیو ساگر

1

131

8

بہار

1

ایسٹ چمپارن

1

83

9

2

کھگڑیا

1

41

10

3

کشن گنج

1

19

11

4

مدھو بنی

1

88

12

5

سہرسا

1

66

13

6

سِوان

1

79

14

7

مادھے پورا

1

62

15

8

پورنیا

1

71

16

گجرات

1

سابھر کنتھا

2

156

17

2

تاپی (او ایس سی)

1

27

18

ہریانہ

1

چرخی دادری

1

8

19

2

کروکشیترا

1

143

20

3

پلوَل

2

48

21

جموں و کشمیر

1

کٹھوا

2

165

22

2

سامبا

1

58

23

3

اُدھمپور

1

131

24

جھارکھنڈ

1

گڑھوا

1

30

25

2

دیو گھر

1

83

26

کرناٹک

1

بگل کوٹ

1

77

27

2

چکم گلورو

1

59

28

3

بیلاری

1

153

29

مدھیہ پردیش

1

چھندواڑہ

1

191

30

2

کٹنی (او ایس سی)

1

62

31

مہاراشٹر

1

چندرپور

2

122

32

2

جالنا

1

65

33

3

نندوربار

1

83

34

4

پربھنی

1

94

35

 

5

یوتمال

1

190

36

 

پنجاب

1

فضلکا

3

92

37

 

2

مالیر کوٹلہ

1

22

38

 

3

موگا

2

49

39

راجستھان

1

جالور

1

61

40

تمل ناڈو

1

ناگاپٹی نم

2

149

41

 

2

تری پتور

1

104

42

 

3

ترو ورور

2

156

43

تلنگانہ

1

میڈچال- ملکاج گری

1

27

44

 

2

نظام آباد

2

39

45

 

3

کریم نگر

1

47

46

 

4

محبوب نگر

1

78

47

اترپردیش

1

امبیڈکر نگر

1

96

48

 

2

ایٹاوہ

1

63

49

 

3

فیض آباد

2

128

50

 

4

رائے بریلی

1

121

51

 

5

بستی

1

60

52

اتراکھنڈ

1

ہری دوار

1

370

53

 

2

نینی تال

3

191

54

مغربی بنگال

1

علی پر دوار

2

389

55

 

2

جلپائی گوڑی

2

719

 

**********

 (ش ح ۔اع ۔ر ا)

U.No:9276


(Release ID: 1955553) Visitor Counter : 163