وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے جھانسی، اتر پردیش میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ کی کوششوں کی ستائش کی

Posted On: 05 SEP 2023 8:18PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جھانسی، اتر پردیش میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے عوامی شراکت کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ جناب مودی نے اس نیک مقصد میں شامل سبھی کو مبارکباد بھی دی۔

معدوم ہو رہی ندیوں کے احیا اور حلقے میں مختلف امرت سروور کی تعمیر کے سلسلے میں جھانسی سے رکن پارلیمنٹ کے X تھریڈ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک X پوسٹ میں کہا؛

”اتر پردیش کے جھانسی میں پانی کے تحفظ اور زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے عوامی شرکت کی ان کوششوں کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں اور پورے ملک کے لیے ایک مثال ہیں۔ اس نیک مقصد سے وابستہ سبھی کو میری دلی مبارک باد!“

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

05-09-2023

U: 9223



(Release ID: 1954992) Visitor Counter : 90