وزارت اطلاعات ونشریات
جناب انوراگ ٹھاکر نے جی 20 سربراہی اجلاس سے قبل انٹرنیشنل میڈیا سینٹر میں انتظامات کا جائزہ لیا
تاریخی پیمانے پر تقریبات کا انعقاد، سربراہوں کا اجلاس تاریخ رقم کرے گا: انوراگ ٹھاکر
میڈیا سینٹر میں عالمی معیار کی سہولیات موجود ہیں
Posted On:
05 SEP 2023 6:23PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج جی20 سربراہوں کی چوٹی کانفرنس سے قبل تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کا دورہ کیا۔ بھارت منڈپم چوٹی کانفرنس کا مقام ہو گا، جو 9 سے 10 ستمبر 2023 کے درمیان نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ ان کے جائزے کے دوران، وزیر موصوف کو پنڈال میں ایم سی آر، اسٹوڈیو، پی سی آر، پی کیو آر اور سوشل میڈیا روم کا دورہ کرایا گیا۔
تقریب کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے جناب ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان جی20 سربراہوں کے اجلاس کی میزبانی کے لیے پُر جوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان بھر کے 60 سے زیادہ شہروں میں 200 سے زیادہ اجلاس ہو چکے ہیں، جن کے دوران زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تقریب کا انعقاد تاریخی پیمانے پر کیا جا رہا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ سربراہی اجلاس تاریخ رقم کرے گا۔
انٹرنیشنل میڈیا سینٹر میں انتظامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس میں عالمی معیار کی سہولیات ہیں اور یہ نیو انڈیا کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہندوستان کی آرٹ اور ثقافت سے اس جگہ کی دیواروں کو آراستہ کیا گیا ہے۔ میڈیا سینٹر بھارت منڈپم سے متصل ہے جہاں سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹرل میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنسوں کے مقام کا نام ہمالیہ ہے اور اس میں 300 سے زیادہ صحافیوں کی گنجائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے لیے عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے اور اس تکنیکی صلاحیت کو یہاں کے پویلین میں دکھایا جائے گا۔
وزیر نے سربراہی اجلاس کے دوران ہندوستان کے منصوبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ”بھارت سربراہی اجلاس کے دوران اپنی بھر پور ثقافت اور وراثت کو پیش کرے گا اور ساتھ ہی ایک نئے ہندوستان کی ایک اعلیٰ تصویر پیش کرے گا۔“
یہ بتاتے ہوئے کہ جی 20 میں دنیا بھر سے میڈیا کے عملے کا سب سے بڑا اجتماع دیکھنے کو ملے گا، وزیر نے دنیا بھر سے آنے والے میڈیا کے لوگوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔
پروگرام کے ٹیلی کاسٹ کے لیے ایک وسیع سیٹ اپ کے لیے دور درشن کی تعریف کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ ہوائی اڈے سے لے کر بھارت منڈپم تک مختلف مقامات پر 78 سے زیادہ یو ایچ ڈی اور 4K کیمروں کے ساتھ دور درشن بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام میڈیا کو کلین فیڈ فراہم کی جائے گی۔
پس منظر
پنڈال میں میڈیا کی سہولت کے لیے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
- مرکزی سربراہی اجلاس بھارت منڈپم میں منعقد ہونے جا رہا ہے اور انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (ITPO) کمپلیکس، نئی دہلی کے ہال نمبر 4 اور 5 میں انٹرنیشنل میڈیا سنٹر تیار کیا جا رہا ہے۔
- سرکاری پروگرام جیسے کہ آمد، روانگی، افتتاحی اور اختتامی تقریبات، دو طرفہ ملاقاتیں، (این جی ایم اے اور آئی سی اے آر)، اور راج گھاٹ پر مصروفیات وغیرہ کا احاطہ صرف ڈی ڈی اور سرکاری غیر ملکی میڈیا کے ذریعے کیا جائے گا۔
- آئی ایم سی ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ 2000 سے زیادہ میڈیا مندوبین کی میزبانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
- آئی ایم سی تمام ملکی اور غیر ملکی میڈیا بشمول آفیشل میڈیا کی میزبانی کرے گا۔
- صرف تسلیم شدہ (رجسٹرڈ ہونے والے تمام افراد کی جانچ پڑتال کے بعد فراہم کردہ آن لائن ایکریڈیٹیشن) میڈیا اہلکاروں کو آئی ایم سی میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔
تمام میڈیا اہلکاروں کے لیے آئی ایم سی میں درج ذیل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
- انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور پرنٹر کے ساتھ 1300 سے زیادہ ورک اسٹیشن
- تیز رفتار وائی فائی
- بین الاقوامی نشریاتی مرکز (آئی بی سی): بھارت منڈپم سے کلین فیڈ کے لیے، پرسار بھارتی کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا
- چھوٹے میڈیا بوتھ
- میڈیا بریفنگ روم (سفارت خانوں اور سرکاری میڈیا کے لیے 100/50 کی گنجائش): جہاں غیر ملکی مندوبین بریفنگ کا اہتمام کریں گے۔
- رپورٹنگ کے لیے لائیو اسٹینڈ اپ پوزیشن میڈیا کے لیے دستیاب ہیں۔
- میڈیا لاؤنج
- معلومات کیوسک
- ہیلپ ڈیسک
- میڈیکل روم
- کھانے کے مختلف اختیارات دستیاب ہوں گے۔
- جے ایل این اور آئی ایم سی کے درمیان 1400 پارکنگ کی سہولیات اور 80 سے زیادہ شٹل بسیں چلیں گی۔
ہندوستان 1 دسمبر 2022 سے جی 20 کی صدارت سنبھال رہا ہے جس کا تھیم ”واسودھایو کٹمبکم] یا ”ایک زمین - ایک خاندان - ایک مستقبل“ ہے۔
اس کے بعد سے، پورے ہندوستان کے 60 شہروں میں تقریباً 220 میٹنگیں ہو چکی ہیں جن میں ممبر ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت پوری دنیا کے 1000 مندوبین نے شرکت کی۔
یہ تقریب عالمی اور ملکی میڈیا کے سب سے بڑے اجتماعات میں سے ایک ہوگی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 9213
(Release ID: 1954952)
Visitor Counter : 149