امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں سرکاری زبان سےمتعلق پارلیمنٹ کمیٹی کی 38ویں میٹنگ کی صدارت کی


میٹنگ کے دوران سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کی بارہویں جلد کو بھی منظوری دی گئی جسے  صدر کو پیش کیا جائے گا

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے دس زبانوں میں انجینئرنگ اور میڈیکل کورس شروع کرنے کی پہل کی ہے اور جلد ہی یہ کورس بھارتی زبانوں میں دستیاب ہوں گے اور یہ  وقت مقامی زبانوں اور سرکاری زبان کے عروج  کا آغاز ہوگا

ہندی مقامی زبانوں کے ساتھ مقابلہ آرائی میں نہیں ہے، ملک تمام زبانوں کو فروغ دے کر ہی بااختیار بنے گا

سرکاری زبان کی مقبولیت قانون یا سرکلر کے ذریعہ نہیں بلکہ بھائی چارہ ، تحریک اور کوششوں کے ذریعہ ہوئی ہے

بھارتی زبانوں کے فروغ کے لئے اب  سے بہتر کوئی اور وقت نہیں ہوگا کیونکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی بہت فخر کے ساتھ عالمی پلیٹ فارم پر ہندی اور دیگر تمام  بھارتی زبانوں کو پیش کرتے ہیں

وزیراعظم مودی نے پارلیمنٹ میں ایک بھی تقریر انگلش میں نہیں کی ہے اور حکومت کے وزرا بھی بھارتی زبانوں میں ہی تقریر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے مختلف زبانوں کو مربوط کرنے کی تحریک کو زبردست فرو غ ملتا ہے

تمام زبانوں میں ہمارے ملک کو جوڑنے کا کام کیا ہے ،بھارتی زبانیں اور ان کی لغات غلامی کے دور میں بھی محفوظ رہیں اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے

زبان کے احترام کے بغیر وراثت کا احترام نامکمل ہے اور سرکاری زبان کی قبولیت صرف اسی وقت ہوگی جب ہم مقامی زبانوں کا احترام کرنا شروع کریں گے

Posted On: 04 AUG 2023 5:02PM by PIB Delhi

امور داخلہ اورامدادی باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کی 38ویں میٹنگ میں صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کی رپورٹ کی 12ویں جلد کو منظوری دی گئی جسے صدر جمہوریہ کو پیش کیا جائے گا۔

مرکزی و زیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے سال میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے سامنے پنچ پران رکھے ہیں جن میں سے دو پران وراثت کے احترام اور غلامی کی علامت کو مٹانے کے لئے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان دو پرانوں کے سو فی صد نفاذ کے لئے بھارتی زبانوں اور سرکاری زبان کو اپنی قوت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ زبان کے احترام کے بغیر وراثت کا احترام نامکمل ہے اور سرکاری زبان کی قبولیت  صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم مقامی زبانوں کا احترام  کریں ۔ جناب شاہ نے کہاکہ ہندی کی مقامی زبانوں کے ساتھ کوئی مقابلہ آرائی نہیں ہے اور ملک  تمام بھارتی زبانوں کو فروغ دے کر ہی بااختیار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری زبان کے لئے قبولیت کو کسی بھی قسم کی مخالفت کے بغیر ، چاہے اس سست روی کے ساتھ ہو، اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  دس زبانوں میں انجینئرنگ اور میڈیکل کورس شروع کرنے کی پہل کی ہے اور جلد ہی  یہ کورس تمام ہندستانی زبانوں میں دستیاب ہوں گے اور یہ وقت مقامی زبانوں اور سرکاری زبان کے عروج کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی زبانوں کے فروغ کے لئے اس سے بہتر اور کوئی وقت نہیں ہوسکتا کیونکہ وزیراعظم نریندر مودی عالمی پلیٹ فارم پر ہندی اور دیگر بھارتی زبانوں کو فخر کے ساتھ  پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں ایک بھی تقریر انگریزی میں نہیں کی ہے اور حکومت کے وزرا بھی  بھارتی زبانوں میں تقریر کرنے  کی کوشش کرتے ہیں اور اس سے مختلف زبانوں کو مربوط کرنے کی تحریک میں تیزی آتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہاکہ سرکاری زبان کی قبولیت کسی قانون یا سرکلر کے ذریعہ نہیں آئی بلکہ یہ بھائی چارہ ، تحریک اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ  بھارتی زبانیں اور ان کی لغات غلامی کے دور میں  بھی محفوظ رہی ہیں  جوایک بڑی کامیابی ہے۔   جناب شاہ نے کہاکہ  زبانوں نے ہمارے ملک کو متحدکرنے کا کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے آزادی سے 2014 تک سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کی نو جلدیں داخل کی گئیں اور 2019 سے تین جلدوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا  یہ جلدیں مضامین کے لحاظ سے تیار کی گئی ہیں اور بارہویں جلد کا موضوع ہے ’’سہل بنانا‘‘۔ جناب امت شاہ نے سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ کمیٹی مستقبل میں بھی سرکاری زبان کے فروغ اور ترسیل کے لئے کام جاری رکھے گی۔ میٹنگ میں سرکاری زبان سے متعلق پارلیمنٹ کی کمیٹی کے نائب چیئرمین  جناب بھرتروہری  مہتاب، امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا  اور جناب نتیش پرمانک اور کمیٹی کے  ارکان موجود تھے۔

*********

ش ح۔و ا  ۔ ج

UN-9172



(Release ID: 1954649) Visitor Counter : 90