محنت اور روزگار کی وزارت

جناب بھوپیندر یادو نے ملک بھر کے 30 ای ایس آئی سی   ہسپتالوں میں کیموتھراپی خدمات کا آغاز کیا


  ان خدمات کاآغاز ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ہندوستان کے امرت کال میں ہمارے شرم یوگیوں کی ہمہ جہت بہبود کے وژن کو پورا کرنے کی سمت میں ایک قدم ہے: جناب یادو

ای  ایس آئی سی  15نئے ای ایس آئی اسپتال ،78ای ایس آئی ڈسپنسریاں قائم کرے گا

Posted On: 31 AUG 2023 1:10PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی میں ای ایس آئی سی  ہیڈکوارٹر میں ای ایس آئی کارپوریشن کی 191ویں میٹنگ کے دوران ملک بھر کے 30 ای ایس آئی سی  ہسپتالوں میں کیموتھراپی  علاج معالجے سے متعلق  خدمات کا آغاز کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LWDR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NA6I.jpg

جناب یادو نے کہا  ان خدمات کاآغاز ،وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ہندوستان کے امرت کال مںو ہمارے شرم یوگورں کی ہمہ جہت بہبود کے وژن کو پورا کرنے کی سمت مںر ایک قدم ہے۔اسپتالوں کے کیموتھیراپی خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی بیمہ شدہ کارکنان اوران لواحقین کو آسانی سے  کینسرکے علاج کی بہترخدمات حاصل ہوسکیں گی ۔

 مرکزی وزیر نے ای ایس آئی سی کے ڈیش بورڈ کے ساتھ ایک کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا۔ ڈیش بورڈ  ای ایس آئی سی ہسپتالوں میں وسائل اور بستروں کی بہتر نگرانی، اورجاری تعمیراتی پروجیکٹوں کی موجودہ صورتحال وغیرہ کی نگرانی کو یقینی بنائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HINU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043HJH.jpg

جناب یادو نے کہا کہاای ایس آئی کارپوریشن نے فیصلہ کیاہے کہ وہ ای ایس آئی سی اسپتالوں میں  ہنرمند، طبی پیشہ ورافراد کی دستیابی کو یقینی بنائے گی ۔انھوں نےکہاکہ نئے ای ایس آئی سی میڈیکل کالجوں اوراسپتالوں کو ضروریات کا جائزہ لینے کے بعد قائم کیاجائے گا۔ ابھی تک 8میڈیکل کالج ، دوڈینٹل کالج ، دونرسنگ کالج اورایک پیرمیڈیکل کالج قائم کئے جاچکےہیں ، جن کا انتظام وانصرام ای ایس آئی سی کررہاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XITK.jpg

میٹنگ میں میڈیکل کیئر سروسز، ایڈمنسٹریشن، مالیاتی معاملات میں بہتری سے متعلق ایجنڈے کے مختلف امور پر غور کیا گیا اور  اس کے ساتھ ساتھ جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے دوران 15نئے ای ایس آئی اسپتال، 78 ای ایس آئی ڈسپنسریاں، ای ایس آئی سی اسپتال بیلٹولا، آسام، ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال، کے کے نگر، چنئی، تمل ناڈو اور ای ایس آئی سی میڈیکل کالج اینڈ اسپتال، فرید آباد، ہریانہ میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کی اصولی منظوری دی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006H9HQ.jpg

جناب  یادو نے پروگرام کے دوران سٹیزن چارٹر، ای ایس آئی سی کے آڈٹ اور اکاؤنٹس کا مینوئل، ریفرل پالیسی اور آلات  وغیرہ سے متعلق  پالیسی کا اجراکیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007Q9M0.jpg

جناب یادو نے ای ایس آئی سی  کے آئی جی اوٹی  سیکھنے والے پانچ افراد کو بھی مبارکباد دی ،جنہوں نے راجستھان، کیرالہ اور بنگلورو کے ای ایس آئی سی  دفاتر سے آئی جی اوٹی (کرمیوگی بھارت) سیکھنے کے پلیٹ فارم پراعلیٰ  مقام حاصل  کیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد  شہری خدمات  کے درمیان صلاحیت کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

اس میٹنگ میں ممبرپارلیمنٹ محترمہ ڈولا سین، ممبر پارلیمنٹ، جناب  رام کرپال یادو،  سکریٹری (ایل اینڈ ای) محترمہ آرتی آہوجا اور، ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر راجندر کمار، کے ساتھ ریاستی حکومتوں کے پرنسپل سکریٹریز/ سکریٹریز، آجروں اور ملازمین کے نمائندوں اور ای ایس آئی کارپوریشن کے دیگر اراکین نے  بھی شرکت کی۔

************

U-9022

(ش ح۔ ع م۔ع  آ)



(Release ID: 1953711) Visitor Counter : 92