نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کھیلوں کے  قومی دن کے موقع پر  کھیلوں کی قومی فیڈریشنوں  کے پورٹل کا آغاز کیا


جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے فٹ انڈیا کوئز کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان کیا

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بداپیسٹ میں  جاری عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے 4x400  مردوں کی ریلے ٹیم کو مبارکباد دی

کھیل کے میدان سے لے کر چاند پر  پہنچنے تک، ہم نے اپنی پہچان بنائی ہے۔ یہ نیا  بھارت ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کا بیان

Posted On: 29 AUG 2023 6:25PM by PIB Delhi

کھیلوں کے قومی دن ، 2023 کے موقع پر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج  جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ایک تقریب کے دوران دیگر اقدامات کے ساتھ  فٹ انڈیا کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔

اس تقریب میں نئی دلّی کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 500 اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ ایم وائی ایس اے ، ایس اے آئی اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں  کے کئی  چنندہ ایتھلیٹس اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

وزیر  موصوف نے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت منظور شدہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے بارے میں ایک معلوماتی کتابچہ بھی  جاری کیا اور ساتھ ہی ساتھ قومی کھیل فیڈریشنوں کا ایک  پورٹل بھی لانچ کیا،  جب کہ  4x400 میٹر مردوں کی ریلے ٹیم کو بھی مبارکباد دی، جس نے  بداپیسٹ میں منعقدہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک ایشیائی ریکارڈ  بنایا ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،  جناب ٹھاکر نے کہا کہ  "ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند نے ہمیں 1928 ء ، 1932 ء اور 1936  ء میں ہاکی میں لگاتار تین اولمپک گولڈ میڈل دلائے۔ یہ دن اس عظیم  ہاکی کے کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مناسب دن ہے اور مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ ان سالوں میں  کوچز اور ایتھلیٹس نے ، کھیلوں  کے انقلاب کو آگے  لے جانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015ZN6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BKY3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TEEH.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LSE5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005YPWC.jpg

 

"آج پورے بھارت میں 3526  تقریبات ہو رہی ہیں اور یہ اس  بات کا ثبوت ہے  ، جس  کے لیے آج  ہم اکٹھا ہیں۔  بھارتی کھیلوں کے لیے یہ ایک ناقابل یقین مرحلہ ہے۔ 60 سالوں میں،  عالمی یونیورسٹی گیمز میں صرف 18 تمغے  حاصل کئے گئے تھے۔  مگر اس سال ہی ہم نے ٹورنامنٹ میں 26 تمغے جیتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، تمام کھیلوں میں، چاہے وہ شطرنج میں پراگنندھا سے لے کر کُشتی میں انتم پنگھل اور تیر اندازی میں آدیتی گوپی چند سوامی ہوں، ہمیں شاندار نتائج مل رہے ہیں۔  وزیر موصوف نے کہا کہ بداپیسٹ میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ  میں بھی ، ہماری 4x400 میٹر  ریلے ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ساتھ ہی پارُل چودھری کے ساتھ ساتھ ہمارے سدا بہار نیرج چوپڑا نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا  ہے ۔  کھیلوں کا ایسا کوئی شعبہ نہیں ہے ، جس میں ہم نے طلائی تمغہ حاصل نہ کیا ہو ، جب کہ اس سال کے عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی نریج چوپڑا نے سونے کا تمغہ جیتا  ہے ۔

فٹ انڈیا کوئز کے دو کامیاب ایڈیشنوں کے بعد تیسرے ایڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا۔ یہ اسکول کے طلباء کے لیے  بھارت کا سب سے بڑا کھیل اور فٹنس کوئز مقابلہ ہے  ، جس کی کل انعامی رقم 3.25 کروڑ روپئے  ہے۔ فٹ انڈیا کوئز پر تبصرہ کرتے ہوئے،  جناب ٹھاکر نے کہا کہ  "میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اروناچل کی ٹینگا وادی کے طلباء نے انڈمان، سکم وغیرہ کے دور دراز مقامات کے ساتھ ساتھ فٹ انڈیا کوئز میں حصہ لیا۔ وہ کوئز میں سرفہرست ٹیمیں تھیں۔"

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے مزید بتایا کہ "کھیل کے میدان سے لے کر چاند پر چندریان کے  سفر کے ساتھ، ہم نے اپنی پہچان بنائی ہے۔ یہ نیا  بھارت ہے۔ ہمارے ایتھلیٹس نے یہ سب کچھ ہمیں  اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لیے کیا ہے۔ میں نہ صرف  این ایس ایف  اور  آئی او اے  بلکہ کئی والدین اور کوچز کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنے بچوں کو نظم و ضبط میں رکھا اور انہیں کھیلوں کے میدان میں  اتارنے کے لیے ، اُن کی حوصلہ افزائی کی ۔

منگل کو شروع کیا گیا نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز پورٹل کاروبار میں آسانی اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہند کے ڈیجیٹل انڈیا کے ویژن کے مطابق ہے۔ یہ این ایس ایف  کے لیے ایک متحد آن لائن پورٹل ہے، جو این ایس ایف  کی سالانہ تجدید، قومی کھیلوں کی فیڈریشنز کے انتخابات وغیرہ کی کارروائی کے لیے سنگل ونڈو سسٹم ہوگا۔

اس سے  این ایس ایف  کے ذریعہ دستاویزات جمع کرانے کے جسمانی موڈ کے موجودہ نظام اور مرکزی  کھیلوں کی وزارت کے ذریعہ اس کی جانچ ختم ہوجائے گی۔ آن لائن پورٹل محکمہ کھیل اور قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے درمیان بہتر تال میل کو بھی یقینی بنائے گا۔

اسی طرح، ایک آن لائن درخواست جمع کرانے اور پروسیسنگ پورٹل کا آغاز کیا گیا  ، جس کا استعمال کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق اور اپ گریڈیشن اور کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت کھیلوں کے سامان کی مانگ کے لیے تمام درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کیا جائے گا۔ یہ پورٹل پہلی ستمبر  ، 2023ء سے اس پورٹل کے ذریعے  مالی امداد کی ، اُن کی تجاویز کو داخل کرنے کے لیے  ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اپنی مالی امداد کی تجاویز جمع کرانے کے لیے دستیاب ہوگا۔

کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سے متعلق معلومات کا کتابچہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت  منظور کیا گیا ہے ۔ اس دوران یہ دکھاتا ہے کہ کس طرح کھیلو انڈیا اسکیم  کو 2016 ء کے بعد کھیلوں کی بہترین کارکردگی کے لیے بدل دیا ہے۔ ملک کی مختلف ریاستیں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقے کھیلو انڈیا اسکیم، اپنے آغاز سے، نچلی سطح پر توجہ کے ساتھ ملک میں کھیلوں کی ترقی میں اہم رہی ہے۔

اس عظیم موقع کو یادگار بنانے اور قومی کھیلوں کے دن پر ہاکی کے لیجنڈ میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے، حکومت ہند کے کئی دفاتر، مرکزی وزارت کے دفاتر، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مراکز، کھیلو انڈیا مراکز، قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کے ساتھ ساتھ اسکول اور کالج میں کھیلوں اور فٹنس سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔  عمر کے لحاظ سے 18-40 سال، 40-60 سال اور 60 سال  سے زیادہ کی عمر کے گروپوں کے لیے مسابقتی اور تفریحی کھیل منعقد کیے گئے۔

 

********

 

 

 

( ش ح ۔  ح ا ۔ ع ا )

U. No.8968



(Release ID: 1953316) Visitor Counter : 89