امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ پیر 28 اگست کو گجرات کے گاندھی نگر میں مغربی زونل کونسل کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے معاون اور مسابقتی وفاقیت سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ریاستوں کو بااختیار بنانے اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان پالیسی فریم ورک پر بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ دینے کے لیے کوآپریٹو فیڈرلزم کے نقطہ نظر پر زور دیا

مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں گزشتہ سال پانچوں زونل کونسلوں کی میٹنگیں منعقد کی گئی تھیں، اس سال متعلقہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی تمام میٹنگیں علاقائی کونسلوں کی میٹنگوں سے پہلے منعقد کی گئی ہیں

زونل کونسلیں بنیادی ڈھانچے، کان کنی، پانی کی فراہمی، ماحولیات اور جنگلات اور ریاست کی تنظیم نو کے علاوہ براہ راست فائدہ کی منتقلی (ڈی بی ٹی)، ٹیلی کمیونیکیشن/انٹرنیٹ کی وسیع تر توسیع اور عام علاقائی مفادات سمیت وسیع امور پر بات چیت کرتی ہیں

Posted On: 27 AUG 2023 1:12PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ، پیر 28 اگست 2023 کو گجرات كے گاندھی نگر میں مغربی زونل کونسل کی 26ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ مغربی زونل کونسل گجرات، گوا، مہاراشٹرا اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو پر مشتمل ہے۔ حکومت ہند کی وزارت داخلہ کے تحت بین ریاستی کونسل سیکرٹریٹ نے حکومت گجرات کے تعاون سے اس میٹنگ کا اہتمام  کیا ہے۔مغربی زونل کونسل کی 26ویں میٹنگ میں رکن ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے منتظمین کے ساتھ ساتھ ہر ریاست کے دو سینئر وزراء بھی شرکت کریں گے۔

ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری، مشیران اور دیگر سینئر افسران اور مرکزی ہوم سکریٹری، سکریٹری انٹر اسٹیٹ کونسل اور مرکزی حکومت کے دیگر سینئر افسران بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

ریاستوں کی تنظیم نو ایکٹ مجریہ 1956 کی دفعہ 22-15 کے تحت سال 1957 میں پانچ زونل کونسلیں قائم کی گئیں۔ مرکزی وزیر داخلہ ان پانچ زونل کونسلوں کے چیئرمین ہیں جبکہ متعلقہ زونل کونسل میں شامل ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈمنسٹریٹر/لیفٹیننٹ گورنر اس کے اركان ہیں۔ ہر ریاست سے دو مزید وزراء کو گورنر كی طرف سے کونسل کے ممبر کے طور پر نامزد کیا جاتا ہے۔ ہر زونل کونسل نے چیف سیکرٹری کی سطح پر ایک اسٹینڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے معاون اور مسابقتی وفاقیت کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اس جذبے کے تحت کہ مضبوط ریاستیں مضبوط قومیں بناتی ہیں، زونل کونسلیں دو یا دو سے زیادہ ریاستوں یا مرکز اور ریاستوں کو متاثر کرنے والے مسائل پر باقاعدہ بات چیت اور غور و خوض کی خاطر ایک منظم طریقہ کار کے ذریعے تعاون کا داءرہ وسیع كرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں۔

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ریاستوں کو بااختیار بنانے اور مرکز اور ریاستوں کے درمیان پالیسی فریم ورک پر بہتر سمجھ بوجھ کو فروغ دینے کے لیے کوآپریٹو فیڈرلزم کے نقطہ نظر پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تنازعات کو حل کرنے اور تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دینے کے لیے زونل کونسلوں کے استعمال کی وکالت کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں پچھلے سال پانچوں زونل کونسلوں کی میٹنگیں منعقد کی گئیں۔ اس سال متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس زونل کونسلوں کے اجلاسوں سے قبل منعقد کیے گئے ہیں۔

زونل کونسلیں بنیادی ڈھانچے، کان کنی، پانی کی فراہمی، ماحولیات اور جنگلات اور ریاست کی تنظیم نو کے علاوہ براہ راست فائدہ کی منتقلی(ڈی بی ٹی)، ٹیلی کمیونیکیشن/انٹرنیٹ کی وسیع تر توسیع اور عام علاقائی مفادات کے مسائل سمیت وسیع تر امور پر بات چیت کرتی ہیں۔

زونل کونسلوں کے ہر اجلاس میں قومی اہمیت کے بہت سے معاملات پر بھی بات کی جاتی ہے جن میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم/زیادتی کے مقدمات کی تیز رفتار تحقیقات،عصمت دری اور پوكسو ایکٹ کے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے سریع العمل خصوصی عدالتوں  کی اسکیم کا نفاذ،ہر گاؤں میں 5 کلومیٹر کے اندر بینکوں/ انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی شاخوں کی سہولت، پوشن ابھیان کے ذریعے بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنا، اسکول چھوڑنے والے بچوں کی شرح میں كمی لانا، آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا میں سرکاری اسپتالوں کی شرکت اور قومی سطح پر عام دلچسپی کے مسائل شامل ہیں۔

******

U.No:8885

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1952691) Visitor Counter : 112