وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 27 اگست کو بی-20 انڈیا چوٹی کانفرنس 2023 سے خطاب کریں گے


اس سربراہ کانفرنس کا موضوع آر۔ اے۔ آئی۔ ایس۔ ای۔ - ذمہ دار، تیز تر، اختراعی، پائیدار اورمساوی تجارت ہے

Posted On: 26 AUG 2023 8:49PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی27 اگست 2023 کو نئی دہلی میں دوپہر 12 بجے بی 20 انڈیا چوٹی کانفرنس 2023 سے خطاب کریں گے۔

بی 20 انڈیا چوٹی کانفرنس کا مقصد  دنیا  بھر کے پالیسی ساز، کاروباری رہنماؤں اور ماہرین کو بی-20 انڈیا کے اعلامیہ  کے بارے میں  غورو خوض اور  تبادلہ خیال کے لئے ایک ساتھ لانا ہے۔ بی -20 انڈیا کے  اعلامیہ میں  54 سفارشات اور 172پالیسی  اقدامات شامل ہیں، جنھیں جی-20 کو سونپا جائے گا۔

بزنس 20 (بی 20)  عالمی تجارتی برادری  کے ساتھ مذاکرات کے لئے جی 20 کا ایک باضابطہ فورم ہے۔ 2010 میں تشکیل دیا گیا، بی -20 ، جی-20 کے سب سے نمایاں شمولیت والے گروپوں میں سے ایک ہے،  جس  میں  کمپنیاں اور  کاروباری تنظیمیں شامل ہیں۔  بی-20 اقتصادی  نمواور ترقی کو  تیز کرنے کے لئے  ٹھوس  قابل عمل پالیسی سفارشات  فراہم کرنے  کی سمت میں کام کرتا ہے۔

اس تین روزہ چوٹی کانفرنس کا انعقاد 25 سے 27 اگست تک کیا جارہا ہے۔ اس چوٹی کانفرنس کا موضوع آر۔ اے۔ آئی۔ ایس۔ ای۔ - ذمہ دار، تیز تر، اختراعی،  پائیدار اور مساوی و منصفانہ تجارت ہے۔ اس میں تقریباً 55 ممالک کے 1500 سے زیادہ مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

*********

ش ح۔ ن ر

U NO:8880



(Release ID: 1952614) Visitor Counter : 124