وزیراعظم کا دفتر
بھارت پہنچنے کے بعد بنگلورو میں ایچ اے ایل ائیر پورٹ کے باہر والہانہ استقبال کے موقع پر وزیراعظم کی تقریر کا متن
Posted On:
26 AUG 2023 8:13AM by PIB Delhi
بھارت ماتا کی جے، بھارت ماتا کی جے،
بھارت ماتا کی جے، بھارت ماتا کی جے،
بھارت ماتا کی جے،
میرے ساتھ آپ ایک نعرہ لگائیے، جے جوان- جے کسان، جے جوان- جےکسان، آگے میں ایک اور کہہ رہا ہوں۔ میں کہوں گا جے وگیان، آپ کہیں گے جے انوسندھان، جے وگیان- جے انو سندھان، جے وگیان- جے انو سندھان، جے وگیان- جے انو سندھان، جے جوان- جے کسان، جے کوان- جے کسان، جے وگیان- جے انو سندھان، جے وگیان- جے انو سندھان، جے وگیان- جے انو سندھان۔
طلوع آفتان کا وقت ہو اور بنگلورو کا یہ نظارہ ہو، ملک کے سائنسداں جب ملک کو اتنی بڑی سوغات دیتے ہیں، اتنی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں تو جو نظارہ میں آج بنگلورو میں دیکھ رہا ہوں، وہی مجھے یونان میں بھی دکھائی دیا۔ جوہانسبرگ میں بھی دکھائی دیا۔ دنیا کے ہر کونے میں نہ صرف بھارتی افراد سائنس پر یقین رکھتے ہیں، مستقبل کو دیکھتے ہیں، جو انسانیت کے لئے وقف ہیں، ایسے ہی جوش اور ولولےسے سرشار ہیں۔ آپ صبح صبح اتنی جلد آئے، میں اپنے آپ کو روک نہیں پارہا تھا۔ کیونکہ میں یہاں سے دور پردیس میں تھا، تو میں نے طے کیا کہ بھارت پہنچوں گا تو سب سے پہلے بنگلورو جاؤں گا، سب سے پہلے ان سائنسدانوں کو سلام کروں گا۔ اب اتنی دور سے آنا تھا تو کب پہنچیں گے 50-5 منٹ ادھر اُدھر ہوجاتاہے۔ یہاں میں نے محترم وزیراعلیٰ جی ، نائب وزیراعلیٰ جی، گورنر صاحب ان سب سے درخواست کی تھی کہ آپ اتنی جلدی تکلیف نہ اٹھائیے۔ میں تو سائنسدانوں کو سلام کرکے چلا جاؤں گا۔ میں ان سے درخوست کی تھی کہ میں جب باضابطہ طور پر کرناٹک آؤں گا تو وزیر اعلیٰ جی ، نائب وزیر اعلیٰ جی ضرور پروٹوکول پر عمل کریں۔ لیکن انھوں نے تعاون کیا میں اس کے لئے ان کا شکر گزار ہوں، خیرمقدم کرتا ہوں۔
ساتھیوں،
یہ وقت یہاں میری تقریرکا نہیں ہے ، کیونکہ میرا من ان سائنسدانوں سے ملنے کے لئے بہت بےتاب ہے، لیکن میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بنگلورو کے شہری آج بھی اس لمحے کو جوش اور ولولے کے ساتھ جی رہے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اتنی صبح صبح مجھے چھوٹے چھوٹے بچے نظر آرہے ہیں، یہ بھارت کا مستقبل ہے۔ میرے ساتھ پھر سے بولئے، بھارت ماتا کی -جے، بھارت ماتا کی- جے، جے جوان - جے کسان، جے جوان- جے کسان، جے جوان- جے کسان۔ اب جے وگیان- جے انوسندھان، جے وگیان- جے انوسندھان، جے وگیان- جے انوسندھان، جے وگیان- جے انوسندھان،
بہت بہت شکریہ ساتھیوں۔
********
ش ح۔ ن ر
U NO:8858
(Release ID: 1952370)
Visitor Counter : 121
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam