امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزنے اگست 2023 کے لیے گھریلو کوٹے میں دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کا اضافی الاٹمنٹ فراہم کیا

Posted On: 22 AUG 2023 5:09PM by PIB Delhi

اونم، رکشا بندھن، اور کرشن جنم اشٹمی کے آنے والے تہواروں کے لیے چینی کی مضبوط مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگست کے مہینے کے لیے دو لاکھ میٹرک ٹن کا اضافی کوٹہ (23.5 لاکھ میٹرک ٹن پہلے ہی مختص کیاجا چکا ہے)اگست2023 کے مہینے کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔مقامی مارکیٹ میں اضافی چینی پورے ملک میں مناسب قیمتوں کو یقینی بنائے گی۔

گزشتہ ایک سال میں چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں25 فیصد اضافے کے باوجود، ملک میں چینی کی اوسط خوردہ قیمت تقریباً43.30 روپے فی کلوگرام ہے اور امکان ہے کہ یہ حد میں ہی رہے گی۔ ملک میں گزشتہ 10 سالوں میں چینی کی قیمتوں میں سالانہ مہنگائی2 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔

چینی کے موجودہ سیزن(اکتوبر-ستمبر)23-2022کے دوران، ایتھنول کی پیداوار کے لیے تقریباً43 لاکھ میٹرک ٹن کو مختص کرنے کے بعد ہندوستان میں330لاکھ میٹرک ٹن چینی کی پیداوار کا تخمینہ ہے۔ گھریلو کھپت تقریباً 275 لاکھ میٹرک ٹن ہونے کی توقع ہے۔

موجودہ مرحلے میں ہندوستان کے پاس موجودہ چینی سیزن23-2022 کے بقیہ مہینوں کے لیے اپنی گھریلو طلب کو پورا کرنے کے لیے چینی کا خاطر خواہ  ذخیرہ موجود ہےاور اس سیزن کے اختتام یعنی 30 ستمبر 2023 پر60 لاکھ میٹرک ٹن(ڈھائی ماہ کی چینی کی کھپت  کے لئے کافی) کا بہترین کلوزنگ اسٹاک دستیاب ہوگا۔

چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جلد ہی کم ہو جائے گا، جیسا کہ ہر سال جولائی-ستمبر کے دوران ہوتا ہے، جب اگلے سیزن سے ٹھیک پہلے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور پھر گنے کی پیرائی شروع ہونے پر نیچے آ جاتی ہیں۔ اس طرح چینی کی قیمت میں اضافہ انتہائی معمولی اور مختصر مدت کے لیے ہے۔

 

************

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8676)


(Release ID: 1951122) Visitor Counter : 114