سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بھارت این سی اے پی (نیو کار اسسمنٹ پروگرام) کا آغاز کیا


یہ ہمارے صارفین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے تاکہ وہ محفوظ کاریں خریدنے کے لیے بہتر انتخاب کر سکیں: جناب گڈکری

بھارت این سی اے پی   اور اے آئی ایس – 197  کے تحت نئے  حفاظتی نظام مینوفیکچررز اور صارفین دونوں کے لیے کامیابی ہے: جناب گڈکری

یہ پروگرام یکم اکتوبر 2023 سے شروع ہوگا

Posted On: 22 AUG 2023 2:30PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دلّی میں بھارت نیو کار اسسمنٹ پروگرام (بھارت این سی اے پی) کا آغاز کیا  ، جس کا مقصد  بھارت میں 3.5 ٹن تک کی گاڑیوں کے لیے گاڑیوں کے حفاظتی  معیار کو  بڑھا کر سڑک  تحفظ میں اضافہ کرنا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے  ، انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے صارفین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے تاکہ وہ محفوظ کاریں خریدنے کے لیے بہتر انتخاب کر سکیں۔

جناب گڈکری نے کہا کہ  بھارت این سی اے پی   ملک میں گاڑیوں کی حفاظت اور معیار کو  بہتر بنائے گا اور ساتھ ہی ساتھ  او ای ایم  کے درمیان محفوظ گاڑیاں بنانے کے لیے صحت مند مسابقت کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت این سی اے پی  اور  اے آئی ایس – 197  کے تحت نیا حفاظتی نظام مینوفیکچررز اور صارفین  دونوں کے لیے  کامیابی  ہے اور ہمارے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور ہماری آٹوموبائل انڈسٹری کو دنیا میں نمبر ایک آٹو مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

یہ پروگرام 3.5 ٹی جی وی ڈبلیو سے کم ایم 1 زمرے کی منظور شدہ موٹر گاڑیوں پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ ایک رضاکارانہ پروگرام ہے ، جس میں ایک دیے گئے ماڈل کی بنیادی اقسام کی جانچ کی جائے گی۔

یہ پروگرام یکم اکتوبر ، 2023 ء سے  شروع ہو گا اور آٹو موٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ ( اے آئی ایس – 197 )  پر مبنی ہو گا۔ پروگرام کا مقصد مسابقتی حفاظتی اضافے کا ایکو سسٹم بنانا ہے ، جس سے صارفین میں بیداری میں اضافہ ہو۔ کریش ٹیسٹ کے حالات میں گاڑی کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لے کر صارفین بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

این سی اے پی ،  او ای ایم  کے لیے عالمی حفاظتی معیارات کی گاڑیاں تیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پروگرام سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف روڈ ٹرانسپورٹ ( سی آئی آر ٹی )  کی طرف سے  چلایا جا ئے گا ۔ اس پروگرام کو  متعلقہ فریقوں کی مشاورت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  م ع   ۔  ع ا

U.No. 8665



(Release ID: 1951059) Visitor Counter : 102