کوئلے کی وزارت

ایس ای سی ایل قومی میڈیکل داخلہ امتحان – این ای ای ٹی کے لیے مفت رہائشی کوچنگ فراہم کرے گا


مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کوئلے کی پٹی والے علاقوں میں غریب معاشی پس منظر کے طلباء کو فائدہ ہوگا

Posted On: 22 AUG 2023 1:51PM by PIB Delhi

چھتیس گڑھ میں واقع کول انڈیا کا ذیلی ادارہ ایس ای سی ایل اپنی سی ایس آر پہل’’ ایس ای سی ایل کےسوشرت‘‘ کے تحت 12ویں جماعت کے طلباء کو مفت رہائشی میڈیکل کوچنگ فراہم کرے گا۔ کمپنی طلباء کو قومی میڈیکل داخلہ امتحان- این ای ای ٹی کی تیاری میں مدد کے لیے رہنمائی اور کوچنگ فراہم کرے گی۔

اس اقدام سے غریب معاشی پس منظر والے طلباء کو بہت فائدہ پہنچے گا، خاص طور پر مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے کول بیلٹ والے علاقوں کے دیہاتوں میں رہنے والے طلباء کو جو ڈاکٹر بننے کے خواہشمند ہیں، لیکن میڈیکل کوچنگ کے متحمل نہیں ہیں۔

کوچنگ کے لیے طلباء کا انتخاب نیٹ کی طرز پر ایک مسابقتی امتحان کے ذریعے ہوگا۔ پروگرام کے تحت بلاسپور کے ایک پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت داری میں 35 طلباء کے بیچ کو کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ یہ پروگرام باقاعدہ قومی سطح کی ٹیسٹ سیریز اور رہنمائی کے ساتھ رہائشی ہو گا اور اس میں  ٹھہرنے و کھانے کی سہولیات شامل ہوں گی۔

تفصیلی شرائط و ضوابط دیکھنے اور پروگرام کے لیے رجسٹر کرنے کی خاطر طلباء کو ایس ای سی ایل کی ویب سائٹhttps://secl-cil.in/index.php ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 6 ستمبر 2023 ہے۔ سلیکشن ٹیسٹ 10 ستمبر کو ہوگا۔

کوچنگ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہونے کے لیے طالب علم کا 2023 میں12ویں جماعت کم از کم 60 فیصدنمبروں کے ساتھ پاس ہونا ضروری ہے۔

درخواست دہندہ کو مدھیہ پردیش یا چھتیس گڑھ کا رہائشی ہونا چاہیے اور ان کا رہائش لازمی ہے یا ان کا اسکول ایس ای سی ایل اسٹیبلشمنٹ کے 25 کلومیٹر کے دائرے میں کوربا، رائے گڑھ، کوریا، سرگوجا، سورج پور، بلرام پور اور مانیندر گڑھ-چیرمیری-بھرت پور،مدھیہ پردیش کے اضلاع چھتیس گڑھ اور عمریہ، انوپ پور اور شہڈول کے اضلاع میں واقع ہونا چاہیے۔

مذکورہ بالا  کے علاوہ درخواست دہندہ کے والدین/سرپرستوں کی مجموعی آمدنی8,00,000/-(روپے آٹھ لاکھ سالانہ)سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ کوچنگ پروگرام میں داخلے سے پہلے مناسب سرکاری اتھارٹی سے آمدنی کا سرٹیفکیٹ/والدین کا انکم ٹیکس ریٹرن یا وارڈ کا نام خط افلاس سے نیچے(بی پی ایل)کارڈ/انتودیہ انیہ یوجنا کارڈ میں درج ہونا چاہئے۔

کوچنگ کے لیے پیش کردہ کل سیٹوں میں ریزرویشن کو بھی وزارت کوئلہ کی پالیسی کے مطابق نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت14 فیصدسیٹیں ایس سی کے لیے،23 فیصد ایس ٹی کے لیے اور او بی سی کے لیے 13 فیصدسیٹیں محفوظ کی جائیں گی۔

************

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8662)



(Release ID: 1951058) Visitor Counter : 83