وزیراعظم کا دفتر
جی 20 ڈیجیٹل اقتصادی وزارتی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کا متن
Posted On:
19 AUG 2023 9:44AM by PIB Delhi
معزز خواتین و حضرات، نمسکار!
میں آپ کو ''نما بنگلورو'' میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ ایک ایسا شہر ہے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت كارری کے جذبے کا گہوارہ ہے۔ڈیجیٹل معیشت پر بات کرنے کے لیے بنگلور سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے!
دوستو
ہندوستان کی ڈیجیٹل انقلاب آفرینی پچھلے نوبرسوں میں بے مثال رہی۔ یہ سب 2015 میں ہمارے ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا۔ یہ اختراع میں ہمارے غیر متزلزل یقین سے تقویت یافتہ اورتیزی سے نفاذ کے ہمارے عزم سے ہم آہنگ ہے۔ اور اسے ہمارے ہم جہتی كے جذبے سے حوصلہ ملتا ہے جس میں کسی کو پیچھے نہیں چھوڑا جاتا۔ اس انقلاب آفرینی کا پیمانہ، رفتار اور گنجائش تصور سے باہر ہے۔ آج، ہندوستان میں 850 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ہیں، جنہیں دنیا میں سب سے سستے ڈیٹا کے اخراجات سے فاءدہ اٹھانے كی سہولت حاصل ہے۔ ہم نے گورننس میں انقلاب لانے، اسے مزید موثر، جامع، تیز تر اور شفاف بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ہمارا منفرد ڈیجیٹل شناختی پلیٹ فارم، آدھار، ہمارے ایک ارب تین ارب سے زیادہ لوگوں کا احاطہ کرتا ہے۔ ہم نے ہندوستان میں مالی ہمہ جہتی كو انقلاب آفرین بنانے کے لیے جے اے ایم تكون - جن دھن بینک اکاؤنٹس، آدھار، اور موبائل- کی طاقت کا استعمال کیا ہے ۔ ہر ماہ ہمارے فوری ادائیگی کے نظام یو پی آءی پر تقریباً 10 بلین لین دین ہوتے ہیں۔ 45 فی صد سے زیادہ عالمی ریئل ٹائم ادائیگیاں ہندوستان میں ہوتی ہیں۔ سرکاری امداد کی براہ راست منتقلی سے درمیانی دخل ختم ہو رہا ہے اور اس سے 33 بلین ڈالر سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ كووِن پورٹل نے ہندوستان کی کووڈ ویکسینیشن مہم کی اعانت کی ہے۔ اس نے ڈیجیٹل طور پر قابل تصدیق سرٹیفکیٹس کے ساتھ 2 بلین سے زیادہ ویکسین کی خوراک کی فراہمی میں مدد کی۔ گتی شكتی پلیٹ فارم پر بنیادی ڈھانچے اور لاجسٹکس کا نقشہ بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور مقامی منصوبہ بندی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ منصوبہ بندی اخراجات کو کم کرنے اور ترسیل کی رفتار بڑھانے میں مدد کر رہا ہے۔ ہمارے آن لائن پبلک پروکیورمنٹ پلیٹ فارم- دی گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس- سے اس عمل میں شفافیت اوربہتری آئی ہے۔ اوپن نیٹ ورک براءے ڈیجیٹل کامرس ای کامرس کو جمہوری بنا رہا ہے۔ مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ ٹیکسیشن سسٹم سے شفافیت اور ای گورننس کو فروغ مل رہا ہے۔ ہم بھاشینی بنا رہے ہیں جو مصنوعی ذہانت سے چلنے والا زبانوں کے ترجمے کا پلیٹ فارم ہے۔ اس سے ہندوستان کی تمام متنوع زبانوں میں ڈیجیٹل ہمہ جہتی میں مدد ملے گی۔
معززین،
ہندوستان کا ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر عالمی چیلنجوں کے لیے قابل توسیع، محفوظ اور جامع حل پیش کرتا ہے۔ ہندوستان ایک ناقابل یقین حد تک متنوع ملک ہے۔ ہمارے ہاں درجنوں زبانیں اور سینکڑوں بولیاں بولی جاتی ہیں۔ یہ دنیا کے ہر مذہب اور بے شمار ثقافتی طریقوں کا گہورہ ہے۔ قدیم روایات سے جدید ترین ٹیکنالوجی تک، ہندوستان میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ ركھتا ہے۔ اس طرح کے تنوع کے ساتھ، ہندوستان حلول کے لیے ایک مثالی ٹیسٹنگ لیب ہے۔ ایک ایسا حل جو ہندوستان میں کامیاب ہو، اسے دنیا میں کہیں بھی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان دنیا کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم نے کوویڈ کے دوران عالمی بھلائی کے لیے اپنا كو وِن پلیٹ فارم پیش کیا۔ اب ہم نے ایک آن لائن گلوبل پبلک ڈیجیٹل گڈز ریپوزٹری - انڈیا اسٹیک بنایا ہے۔یہ یقینی بنانا مقصود ہے کہ کوئی پیچھے نہ رہے۔ خاص طور پر گلوبل ساؤتھ كے ہمارے بھائی اور بہنیں۔
معززین،
مجھے خوشی ہے کہ آپ جی 20 ورچوئل گلوبل ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ریپوزٹری بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی خاطر مشترکہ فریم ورک پر پیش رفت سے سب کو ایک شفاف، جوابدہ، اور منصفانہ ڈیجیٹل ایکو سسٹم بنانے میں مدد ملے گی۔ میں ڈیجیٹل اسکلز کے کراس کنٹری موازنہ کی سہولت کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی آپ کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں اور ڈیجیٹل اسکلنگ پر ایک ورچوئل سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کے لیے بھی۔ یہ مستقبل كیلءے تیار افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم کوششیں ہیں۔ جیسے جیسے ڈیجیٹل معیشت عالمی سطح پر پھیلے گی اسے سیکیورٹی کے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس تناظر میں، ایک محفوظ، قابل اعتماد اور با صلاحیت ڈیجیٹل معیشت کے لیے جی20 کے اعلیٰ سطحی اصولوں پر اتفاق رائے پیدا کرنا ضروری ہے۔
دوستو،
ٹکنالوجی نے ہمیں جس طرح جوڑا ہے ویسا پہلے كبھی نہیں تھا۔ اس میں سب کے لیے جامع اور پائیدار ترقی کی یقین دہانی ہے۔ ہمیں جی20 میں ایک جامع، خوشحال اور محفوظ عالمی ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد رکھنے کا ایک منفرد موقع حاصل ہے۔ ہم ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ذریعے مالی ہمہ جہتی اور پیداواری صلاحیت کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ہم کسانوں اور چھوٹے کاروباروں کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ہم عالمی ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم بنانے کے لیے فریم ورک قائم کر سکتے ہیں۔ ہم مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے ایک فریم ورک بھی تیار کر سکتے ہیں۔ درحقیقت ہم انسانیت کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کا ایک پورا ایکو سسٹم بنا سکتے ہیں۔ اسے ہم سے صرف چار سیز کی ضرورت ہے - كنویكشن (یقین)، كمِٹمینٹ (عزم)، اشتراكِ عمل (کوآرڈینیشن) اور كوآپریشن (تعاون)۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کا گروپ ہمیں اس سمت میں آگے لے جائے گا۔ میری خواہش ہے كہ آپ سب نہایت نتیجہ خیز بات چیت كریں۔ شکریہ! بہت بہت شکریہ!
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 8561
(Release ID: 1950357)
Visitor Counter : 127
Read this release in:
Assamese
,
Marathi
,
Gujarati
,
English
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam