مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بڑھاوا دینے کے لیے موبائل استعمال کرنے والوں کے تحفظ کے لیے دو اصلاحات پیش کی گئیں


سم سویب / رپلیسمنٹ کے لیے نئی کے وائی سی

انگوٹھے اور آئیرس پر مبنی بایو میٹرک تصدیق کے علاوہ چہرے پر مبنی بایو میٹرک تصدیق نامے کی اجازت

کاروباری کریکشن کے لیے آخری – استعمال کار کی مکمل کے وائی سی

لائسنس یافتہ کے ذریعہ پوائنٹ - آف - سیل (پی او ایس) کا رجسٹریشن

دھوکہ دہی والے پی او ایس کو  3 سال کے لیے بلیک لسٹ کرنا

غیر متنازع ہر پی او ایس، یعنی فرنچائزی، ایجنٹوں اور تقسیم کاروں کی تصدیق

سنچار ساتھی کے ساتھ  52 لاکھ مشتبہ موبائل کنکشن کاٹ دیے گئے

سنچار ساتھی کے ساتھ 3 لاکھ سے زیادہ موبائل ہینڈ سیٹ کا پتہ لگایا گیا

Posted On: 17 AUG 2023 6:55PM by PIB Delhi

ملک میں سماجی-اقتصادی سرگرمیوں کے بڑھتے ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ، آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھانے کے لیے موبائل خدمات سمیت مواصلاتی وسائل کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ڈیجیٹل کنکٹیوٹی سماجی، اقتصادی اور تبدیلی لانے والی سرگرمیوں کو اہل بناتی ہے۔ اس لئے موبائل کا استعمال کرنے والوں کے تحفظ کو آرام دہ بنانے کے لیے مواصلاتی وسائل کے محفوظ استعمال کو بڑھاوا دینا اہم ہے۔

تحفظ اور گاہک تحفظ کے اعلیٰ معیارات کو بنائے رکھنے کے لیے ڈیجیٹل طور سے شمولیاتی معاشرے کو بڑھاوا دینے کے حکومت ہند کے عہد کو مضبوط کرتے ہوئے، مواصلات، ریلوے اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج ڈیجیٹل تبدیلی اور گاہکوں کا تحفظ بڑھانے کی سمت میں دو اصلاحات شروع کی ہیں۔

  1. کے وائی سی اصلاح
  2. پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رجسٹریشن اصلاح

یہ دو اصلاحات شہریوں پر مرکوز پورٹل سنچار ساتھی کے لانچ کے ساتھ شروع کی گئی  پہلے کی اصلاحات کی سمت میں ہے، جس نے سائبر جرائم اور مالی دھوکہ دہی کے خطرے کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کو مضبوط بنایا ہے۔

پوائنٹ - آف - سیل (پی او ایس) رجسٹریشن اصلاح- یہ اصلاح لائسنس یافتگان کے ذریعے فرنچائزی، ایجنٹوں اور تقسیم کاروں (پی او ایس) کے لازمی رجسٹریشن کا عمل شروع کرتی ہے۔ اس سے ان خراب پی او ایس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی جو دھوکہ دہی کرکے غیر سماجی / ملک مخالف عناصر کو سم جاری کرتے ہیں۔

پی او ایس رجسٹریشن عمل میں لائسنس یافتہ کے ذریعہ پی او ایس کی لازمی تصدیق شامل ہے۔ یہ عمل پی او ایس اور لائسنس یافتگان کے درمیان تحریری معاہدے کو لازمی بناتا ہے۔ اگر کوئی پی او ایس کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں شامل ہوتا ہے تو اسے ختم کر دیا جائے گا اور 03 سال کی مدت کے لیے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ اس عمل کے مطابق تمام موجودہ پی او ایس کو 12  مہینے کے اندر لائسنس یافتگان کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

اس سے لائسنس یافتگان کے سسٹم سے خراب پی او ایس کی شناخت کرنے، اسے بلیک لسٹ میں ڈالنے اور ختم کرنے میں مدد ملے گی اور ایمان دار پی او ایس کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

کے وائی سی اصلاح – کے وائی سی  ایک گاہک کی مخصوص شناخت کرنے اور اسے مواصلاتی خدمات فراہم کرنے سے پہلے اس کے بارے میں پتہ لگانے کی اہلیت کو مضبوط کرنے کا عمل ہے۔ موجودہ کے وائی سی عمل کو مضبوط کرنا مواصلاتی خدمات کے گاہکوں کو کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی سے بچانے اور اس طرح ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں عام لوگوں کے اعتماد کو بڑھانے کا ایک آلہ ہے۔

چھپے ہوئے آدھار کے استعمال کو روکنے کے لیے، چھپے ہوئے آدھار کے کیو آر کوڈ کو اسکین کرکے آبادی تفصیل لازمی طور سے لی جائے گی۔ موبائل نمبر کو بند کرنے کی صورت میں، 90 دنوں کے خاتمے تک اسے کسی دوسرے نئے گاہک کو نہیں دیا جائے گا۔ ایک گاہک کو اپنا سم بدلنے کے لیے پوری کے وائی سی کرانی ہوگی اور آؤٹ گوئنگ اور ان کمنگ ایس ایم ایس سہولتوں پر 24 گھنٹے کی پابندی ہوگی۔

آدھار ای- کے وائی سی عمل میں انگوٹھے کے نشان اور آئیرس پر مبنی تصدیق کے علاوہ، چہرے پر مبنی بایو میٹرک تصدیق کی بھی اجازت ہے۔

اداروں (مثال کے لئے کمپنی، تنظیم، ٹرسٹ، سوسائٹی وغیرہ) کو موبائل کنکشن جاری کرنے کے لیے کاروباری کنکشن کی شروعات، ادارے اپنے تمام آخری استعمال کنندہ کی کے وائی سی مکمل کرنے کی شرط پر کسی بھی تعداد میں کنکشن لے سکتے ہیں۔ آخری استعمال کنندہ کی کامیاب کے وائی سی اور اکائی کے کمپلیکس / پتے کی جسمانی تصدیق کے بعد ہی سم کو سرگرم کیا جائے گا۔

محکمہ مواصلات نے تبدیلی والی ان اصلاحات کے توسط سے ملک کے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط عہد بندی کا ثبوت دیا ہے۔ سخت اور وسیع اقدامات کے توسط سے، محکمہ کا ہدف گاہک تحفظ کو مضبوط کرنا اور مواصلاتی دھوکہ دہی کے بڑھتے خطرے کے خلاف بچاؤ کو مضبوط کرنا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کو سخت نگرانی کے ساتھ جوڑکر، محکمہ سب کے لئے محفوظ اور قابل اعتماد مواصلاتی ماحول مہیا کرنے کے لیے مواصلات پس منظر کے تحت اعلیٰ سطحی تحفظ اور اعتماد کو بڑھاوا دینے کے مشن میں سخت ہے ۔

اصول و ضوابط کی تفصیل جن پر عمل کیا جائے گا:

سنچار ساتھی کا اثر - موبائل استعمال کنندہ کے تحفظ کا ایک شہریوں پر مرکوز پورٹل

  1. موبائل استعمال کنندہ کے تحفظ کے لئے مواصلات کے عالمی دن (17 مئی 2023) پر ’سنچار ساتھی‘پورٹل لانچ کیا گیا۔
  2. ’سنچار ساتھی‘ پورٹل موبائل گاہکوں کو درج ذیل طریقے سے بااختیار بناتا ہے:

(اے) ان کے نام پر رجسٹرڈ موبائل کنکشن کا پتہ لگائیں،

(بی)  ان کے نام پر دھوکہ دہی سے رجسٹرڈ کنکشن اگر کوئی ہو، تو اس کی رپورٹ کریں، اور

(سی) چوری/کھوئے ہوئے موبائل ہینڈ سیٹ کی رپوٹ کریں اور اسے بلاک کریں۔

  1. ’سنچار ساتھی‘ پورٹل اور اے ایس ٹی آر ٹول کی مدد سے تقریباً 114 کروڑ سرگرم موبائل کنکشن کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے:

(اے)  66 لاکھ سے زیادہ مشتبہ موبائل کنکشنوں کا پتہ لگایا گیا۔

(بی) دوبارہ تصدیق نہ ہونے پر 52 لاکھ سے زیادہ موبائل کنکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔

(سی) 67000 سے زیادہ پوائنٹس آف سیل (پی او ایس) کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

(ڈی) تقریباً 17000 موبائل ہینڈ سیٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔

(ای) 1700 سے زیادہ پوائنٹس آف سیل (پی او ایس) کے خلاف 300 سے زیادہ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

(ایف) 66000 سے زیادہ وہاٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔

(جی) جعل سازوں کے استعمال کئے گئے تقریباً 8 لاکھ بینک/والٹ کھاتے فریج کردیے گئے ہیں۔

iv.      دھوکہ دہی سے ان کے نام پر رجسٹرڈ موبائل کنکشن کے بارے میں تقریباً 18 لاکھ گاہکوں کی شکایات میں سے 9.26 لاکھ شکایتوں کا ازالہ کیا گیا ہے۔

  1. چوری/کھوئے ہوئے موبائل ہینڈ سیٹ کی 7.5 لاکھ شکایتوں میں سے 3 لاکھ موبائل ہینڈ سیٹ کا پتہ لگالیا گیا ہے۔
  2. جنوری 2022 سے، 114 غیر قانونی مواصلاتی سیٹ اپ کا پتہ چلا اور ایل ای اے کے ذریعے کارروائی کی گئی۔

******

ش  ح۔ ج ق۔ م ر

U-NO. 8504



(Release ID: 1950003) Visitor Counter : 106