ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے  دیہی اور شہری ہندوستان کے روایتی کاریگروں اور دستکارو ں کی مدد کے لئے نئی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’پی ایم وشوکرما‘ کو منظوری دی


اسکیم کے تحت 13000 کروڑ روپئے کے مالی اخراجات ہوں گے

پی ایم وشوکرما کے تحت  پہلی فرصت میں 18 روایتی کاروبار کا احاطہ کیا جائے گا

Posted On: 16 AUG 2023 4:21PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق مرکزی کابینہ نے آج ایک نئی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’ پی ایم وشوکرما‘ کوپانچ برسوں کی مدت  کے لئے (مالی  سال 24-2023 تا مالی 28-2027) 13000 کروڑ روپئے کے مالی اخراجات کے ساتھ منظوری دی۔ اس اسکیم کا مقصد گرو – ششیہ پرمپرا یا اپنے ہاتھوں اور اوزار سے کام کرنے والے کاریگروں اور دستکاروں کے ذریعے روایتی ہنرمندیوں کے خاندان پر مبنی عمل  کو مضبوط کرنا اور پروان چڑھانا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد یہ بھی ہے کہ معیار اور کاریگروں اور دستکاروں کے مصنوعات  اور خدمات کی پہنچ کو بہتر بنانا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وشوکرماؤں کو گھریلو اور عالمی ویلوچین کے ساتھ مربوط کیاجائے۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کاریگروں اور دستکاروں کو پی ایم وشوکرما سرٹیفکیٹ  اور شناختی کارڈ ، (پہلی قسط )ایک لاکھ روپئے  اور (دوسری قسط ) 2 لاکھ روپئے 5فیصد رعایتی شرح سود کے ساتھ قرض کی امداد کے ذریعے تسلیم کیا جائے گا۔ یہ اسکیم مزید اسکل اپ گریڈیشن  ،ٹول کٹ ترغیبات   اور ڈیجیٹل  لین دین  اور مارکیٹنگ سپورٹ کے لئے ترغیبات  فراہم کرے گی۔

یہ اسکیم پورے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دیہی اور شہری علاقوں کے کاریگروں اور دستکاروں کو امداد فراہم کرے گی۔ پی ایم وشوکرما کے تحت پہلی فرصت میں اٹھارہ روایتی کاروبار کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان تجارتوں میں (1) بڑھئی (سوتھر) ؛ (2) بوٹ میکر؛ (3)بکتر بند؛ (4)بلیک اسمتھ (لوہار)؛ (5) ہتھوڑا اور لوٹ کٹ میٹر؛ (6) لاک اسمتھ(تالا ساز)؛ (7) گولڈ اسمتھ (سونار) ؛(8) پوٹر (کمہار)؛ (9) مجسمہ ساز (مورتی  کار، پتھر کانقاش)، پتھر شکن؛ (10) موچی (چرمکار)/ جوتا ساز/جوتے چپل کا کاریگر؛ (11) میسن  (راج مستری)؛ (12) ڈلیا/ چٹائی/ جھاڑو بنانے والا/ ناریل کے ریشوں کی بنائی کرنے  والا ؛ (13) گڑیا اور کھلونا ساز (روایتی)؛ (14) باربر (نائی)؛ (15) مالا ساز(مالاکار) ؛ (16) واشر مین  (دھوبی) ؛ (17) ٹیلر (درزی)؛ اور (18) ماہی گیر کا جال بنانے والا  شامل ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔ اک۔ ع ن

U NO: 8424


(Release ID: 1949444) Visitor Counter : 171