وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گھیبرے یسس کا ہندوستان آمد پر خیر مقدم کیا


ڈاکٹر ٹیڈروس گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی روایتی ادویات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے عالمی سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے

Posted On: 16 AUG 2023 2:39PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی صحت ادارہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادنوم گھیبرے یسس کا ہندوستان آمد پر خیر مقدم کیا ہے۔جناب مودی نے ڈاکٹر ٹیڈروس کے لئے تلسی بھائی کا نام استعمال کیا۔ یہ نام وزیراعظم نے اپنے آخری دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کو دیا تھا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس گجرات کے گاندھی نگر میں 17سے 18 اگست 2023 تک

منعقد ہونے والی روایتی ادویات سے متعلق ڈبلیو ایچ او کے عالمی سربراہ اجلاس میں حصہ لیں گے۔

آیوش کی وزارت کے سلسلے وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا :

‘‘ میرے اچھے دوست تلسی بھائی نوراتری کے لئے پوری طرح تیار ہیں ! ہندوستان آمد پرخوش آمدید @DrTedros!”

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-8433



(Release ID: 1949374) Visitor Counter : 111