وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں ہندستان کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والی ہر ایک عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا


انہوں نے 140 کروڑ اہل وطن کو اپنے پریوار جن (اہل خانہ)  قرار دیا

Posted On: 15 AUG 2023 8:44AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 77ویں یوم آزاد ی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے اپنے 140 کروڑ پریوار جن (اہل خانہ) کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ملک پر اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد کیا جاتا ہے۔

 

جناب مودی نے ہندستان کی جنگ آزادی میں حصہ لینے والی ہر ایک عظیم ہستی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مہاتما گاندھی کی قیادت میں چلائی جانے والی عدم تعاون تحریک اور ستیہ گرہ تحریک اور بھگت سنگھ سکھدیو اور راج گرو  اور لاتعداد بہاردروں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اس نسل کے تقریباً سبھی لوگوں نے جنگ آزادی میں حصہ لیا۔

انہوں نے اس یاد گار سال میں منعقد کی جانے والی اہم سالانہ تقریبات  کا بھی ذکر کیا۔ آج عظیم انقلابی اور روحانی شخصیت  سری اربند کی 150ویں جینتی  کے سال کا اختتام ہورہا ہے۔ انہوں نے سوامی دیانند کی جینتی کے 150ویں سال ،رانی درگا وتی کی  500ویں یوم پیدائش کا بھی ذکر کیا ، جو کہ بہت زیادہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔انہوں نے بھگتی یوگ  کی سنت میرا بائی  کی عظمت  کے 525برسوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ یوم جمہوریہ  بھی 75 واں یوم جمہوریہ ہوگا  ۔ انہوں نےمزید کہا ‘‘بہت سے طریقوں سے ،بہت سے مواقع ، متعدد امکانات ، ہرلمحہ نئی تحریک،لمحہ بہ لمحہ نیا شعور ،ہر لمحہ خواب، لمحہ بہ لمحہ عزائم،ملک کی تعمیر کے لئے کام میں لگ جانے کا  شاید اس لمحہ سے بہتر موقع کوئی اور نہیں ہوسکتا۔

 

ش ح۔اگ ۔ ج

Uno8370


(Release ID: 1948773) Visitor Counter : 108