وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

بھارت ،منی پور کے عوام کے ساتھ ہے : وزیراعظم مودی

Posted On: 15 AUG 2023 8:42AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت، منی پور کے عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہاں مسائل کا پرامن حل نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ منی پور میں بے چینی اور تشدد کا ایک دور رہا  ہے اور خواتین کے وقار اور عزت پر حملے کی خبریں موصول ہوئیں  ۔ انہوں نے کہا کہ منی پور کے عوام کچھ عرصے سے امن برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے عمل کو آگے برقرار رکھا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا ،’’ ریاست اور مرکزی حکومت ان مسائل  کو حل کرنے کے لئے مل کر کام کررہی ہے اور آگےبھی کرتی رہے گی۔‘‘

 

 

************

 

ش ح۔ح ا   ۔ م  ص

 (U:  8369 )




(Release ID: 1948771) Visitor Counter : 123