وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی یوم آزادی 2023 کے لائیو کوریج کے لئے تیار ہے
اس موقع پر ہر ایک زاویہ سے کور کرنے کے لئے مجموعی طور پر 40 کیمروں میں پانچ روبوٹک کیمرےشامل ہیں اور دو 360 ڈگری کیمرے لگائے گئے ہیں
لائیو کوریج 15 اگست کو صبح 6 بج کر 15 سے شروع ہوگا
Posted On:
14 AUG 2023 3:39PM by PIB Delhi
77ویں یوم آزادی سے قبل پرسار بھارتی نے لال قلعہ سے اس موقع کی تقریبات کی لائیو کوریج کے لئے زبردست انتظامات کئے ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 15 اگست2023 کو دہلی کے تاریخی لال قلعہ سے 77 واں یوم آزادی منانے کے سلسلے میں ملک کی قیادت کریں گے ۔وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے روایتی طور پر خطاب کریں گے۔
اس سال یوم آزادی کی تقریب ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کی تقریبات کے ساتھ مکمل ہوں گی جن کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ2021 کو احمد آباد گجرات میں واقع سابر متی آشرم سے کیا تھااورایک بار پھر ملک 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے جناب نریندر مودی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے نئی توانائی کے ساتھ ‘امرت کال ’ میں داخل ہوگا۔77واں یوم آزادی منانے کے لئے متعدد نئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ڈی ڈی اور اے آئی آر کا یوم آزادی کی تقریبات کا کوریج یوم آزادی سے قبل 14 اگست کو شام 7 بجے قوم سے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے پیغام کو نشر کرنے سے شروع ہوگا۔
اس 15 اگست کویوم آزادی کی تقریبات کا دوردرشن کا لائیو کوریج لال قلعہ پر وزیر اعظم مودی کے ذریعہ ترنگا لہرائے جانے کے تاریخی لمحے کے وسیع پس منظر کو دکھانے کے لئے 40 سے زیادہ کیمروں سے کور کیا جائے گا۔
آپ کو ایک مسحور کن تجربہ کرانے کے لئے دوردرشن نے 41 کیمرے لگائے ہیں۔ان میں سے 36 لال قلعہ پر لگائے گئے ہیں اور 5 راج گھاٹ میں۔ان میں بغیر کیمرامین کے چلنے والے 5 روبو ٹک کیمرے شامل ہیں۔ اس سیٹ اپ میں دو360 ڈگری ویو والے کیمرے بھی شامل ہیں۔تقریبات کو ڈائنامک کیمرازاویہ دینے کے لئے 4 کیمرے جمی جبز پر اور 1 سیگر کرین پر لگایا گیا ہے۔
صبح 6 بج کر 15 منٹ سے شروع ہونے والے لائیو کوریج کے ساتھ 15 اگست کو وزیر اعظم کی تقریر کے لائیو کوریج کے لئے ایک مضبوط اور تجربہ کار ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ تعینات کی گئی کیمرا ٹیم میں دو خاتون کیمرا پرسن شامل ہیں ،لائیو کوریج دوردرشن کے پورے نیٹ ورک پر دور درشن نیوز کے اشارتی زبان کے ترجمہ کے ساتھ نشر کیا جائے گا۔اس کوریج کو ساتھ ہی ساتھ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کے ذریعہ دکھایا جائے گا۔آل انڈیا ریڈیو کے نیشنل چینل تمام تقریبات کو انگریزی اور ہندی کمنٹری میں لائیو نشر کریں گے۔آل انڈیا ریڈیو پورے دن مختلف حب الوطنی کے اورثقافتی پروگرام نشر کرےگا۔مختلف ریاستوں میں دوردرشن اور آکاشوانی کے مقامی اسٹیشن اپنی متعلقہ ریاستوں میں مقامی یوم آزادی کی تقریبات نشر کریں گے۔
*************
ش ح۔ ا گ۔م ش
(U-8343)
(Release ID: 1948623)
Visitor Counter : 339