صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے فائلیریا کی بیماری کیلئے قومی سطح پر سالانہ دواؤں کے مجموعی انتظام (ایم ڈی اے) سے متعلق اقدام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا


ہندوستان مشن موڈ، کثیر شراکت دار، کثیر شعبہ جاتی ہدف شدہ مہم کے ذریعے عالمی ہدف سے تین سال پہلے 2027 تک فائلیریا کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’بیداری پیدا کرنے کو شامل کرنا، اور گاؤں، پنچایتوں میں مواصلاتی مہم کو یقینی بنانا اس تحریک کو جوش و جذبے سے دوچار کرے گا جس کی وجہ سے اےس ملک بھر میں پھیلانے میں مدد ملے گی‘‘

’’جن بھاگیداری اور ’پوری حکومت‘ اور ’پورا معاشرہ‘ کے نقطہ نظر کے ذریعے، ہم اس بیماری کو پورے ملک سے ختم کرنے میں کامیاب ہو ں گے

Posted On: 10 AUG 2023 2:21PM by PIB Delhi

’’ہندوستان مشن موڈ، کثیر شراکت دار، کثیر شعبہ جاتی ہدف شدہ مہم کے ذریعے عالمی ہدف سے تین سال پہلے، 2027 تک فائلیریا کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘‘ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں وزارت صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بھگیل کی موجودگی میں ملک گیر سطح پر سالانہ مجموعی دواؤں کے انتظام (ایم ڈی اے) سے متعلق اقدام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

مرکزی وزیر نے مزید زور دے کر کہا کہ ’’جن بھاگیداری اور ’پوری حکومت‘ اور ’پورا سماج‘ کے نقطہ نظر کے ذریعے، ہم اس بیماری کو پورے ملک سے ختم کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ دوسرا مرحلہ، جو 10 اگست 2023 کو شروع ہو رہا ہے، 9 ریاستوں (آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، اڈیشہ، تلنگانہ اور اتر پردیش) کے 81 اضلاع کا احاطہ کرے گا۔

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ جناب ٹی ایس سنگھ دیو، اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک، اڈیشہ کے وزیر صحت جناب نرنجن پجاری، آسام کے وزیر صحت جناب کیشب مہنت، اور جھارکھنڈ کے وزیر صحت جناب بننا گپتا نے ورچوئل طریقے سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ’’کوششیں صرف دوائیں لینے تک ہی محدود نہیں ہونی چاہئیں، بلکہ مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی بیماریوں کو ختم کرنے میں بھی مدد کرنی چاہیے، جس کے بغیر ہمارے مقصد کو حاصل کرنے میں پیش رفت کافی حد تک محدود ہو جائے گی۔‘‘

مرکزی وزیر صحت نے سب کے لیے ایک صحت مند ملک کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے پر بھی زور دیا۔ صحت میں نی- چھے جیسی جن آندولن کی تحریکوں کی کامیابی کی مثال دیتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’’زمینی سطح سے شروعات کرتے ہوئے تمام متعلقین کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی شمولیت اس مشن کی کامیابی کوحاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔‘‘ عوامی تحریک کی وسیع پہنچ پر زور دیتے ہوئے، وزیر صحت نے مزید کہا کہ ’’بیداری پیدا کرنے کو شامل کرنا، اور دیہاتوں، پنچایتوں میں مواصلاتی مہمات کو یقینی بنانا اس تحریک کو آگے بڑھائے گا جس سے اسے ملک بھر میں پھیلانے میں مدد ملے گی ۔‘‘ کوششوں کو مزید تقویت دینے کے لیے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ اس بیماری کو ختم کرنے کے اقدام کے طور پر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں یا پیشہ ور افراد کے سامنے دوا کے استعمال پر زیادہ زور دیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر منڈاویہ کے ذریعہ ڈینگو بخار 2023 اور چکن گونیا بخار کے کلینیکل مینجمنٹ کے لئے قومی رہنما خطوط کے اجراء کا بھی اہتمام کیا گیا۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب سدھانش پنت نے مزید کہا،’’فائلیریا کے خلاف بڑے پیمانے پر دواؤں کے انتظام کا آغاز ہمارے ملک کے صحت کے ایجنڈے میں ایک اہم لمحہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ فائلیریا کی بیماری کو ختم کرنے کی ہماری کوشش میں، یہ ضروری ہے کہ مقامی اضلاع میں مستقل طور پر مضبوط ایم ڈی اے کوریج حاصل کیا جائے۔ ہمارا اجتماعی عزم فائلیریا کے خاتمے کے ذریعے مقامی علاقوں میں زندگیوں کو بدلنے کا کام کرے گا۔

 ہیلتھ سروسز کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر اتل گوئل، 9 ریاستوں کے پرنسپل سیکریٹریز ، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ایڈیشنل سیکریٹری اور مشن ڈائریکٹر (این ایچ ایم) محترمہ لامچونگھوئی سویٹی چانگسن، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سیکریٹری جناب راجیو مانجھی، تمام متعلقہ وزارتوں کے جوائنٹ سکریٹریز، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے نیشنل سینٹر فار ویکٹر بارن ڈیزیز زکنٹرول کی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنو جین، کرناٹک کے صحت اور خاندانی بہبود کی خدمات کے ڈائرکیٹوریٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم اندومتی ، 9 ریاستوں کے سینئر علاقائی ڈائرکٹر اور سینئر سرکاری عہدیدار بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

-----------------------

ش ح۔ق ت۔ ع ن

U NO: 8186



(Release ID: 1947408) Visitor Counter : 120