کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

صنعت وتجارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 7ویں برکس صنعتی وزراء کی میٹنگ میں شرکت کی


ہندوستان اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز اور خواہشمند کاروباریوں کے درمیان تعاون کو آسان بنانے کے لیے 2023 میں برکس اسٹارٹ اپ فورم کا آغاز کرے گا: جناب پیوش گوئل

جناب  پیوش گوئل نے ایک ذمہ دار عالمی شہری کے طور پر "وسودھیو کٹمبکم" کےتئیں ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا

برکس کے صنعتی وزراء نے برکس ممالک کے درمیان ڈیجیٹلائزیشن، صنعت کاری، اختراع، شمولیت اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا

Posted On: 08 AUG 2023 12:19PM by PIB Delhi

صنعت وتجارت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور اور خوراک و عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کل جنوبی افریقہ کی صدارت میں ورچوئل طریقے پر منعقدہ‘‘ 7ویں برکس صنعتی وزراء کی میٹنگ’’ میں شرکت کی۔ جناب گوئل نے اعلان کیا کہ ہندوستان 2023 میں برکس اسٹارٹ اپ فورم کا آغاز کرے گا، جس کا مقصد تعاون کو آسان بنانا اور اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں، انکیوبیٹرز، اور خواہشمند کاروباریوں کے درمیان بہترین طورطریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔

جناب پیوش گوئل نے ہندوستان میں رونما ہونے والی تبدیلی پر روشنی ڈالتے ہوئے، اسٹارٹ اپ انڈیا کے توسیعی اقدام پر بھی تبصرہ کیا، جس کی وجہ سے ملک میں تقریباً 100,000 اسٹارٹ اپس کی تخلیق ہوئی ہے۔ وزیرموصوف  نے ‘‘پیداواری نظام کو تبدیل کرنے’’ اور ہندوستان برکس کے دیگر ممبران اور وسیع تر بین الاقوامی برادری کو جس مدد کی پیش کر سکتا ہے، ان پرتوجہ مرکوزکی۔

 

جناب پیوش گوئل نے "وسودھیو کٹمبکم" ('دنیا ایک خاندان ہے') کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کا اعادہ کیا، جو ایک ذمہ دار عالمی شہری ہونے اور ایک زیادہ جامع، روادار اور باہم جڑی ہوئی دنیا کے لیے کام کرنے کے ہندوستان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

دیگر برکس ممالک (برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ) کے وزرائے صنعت نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مشترکہ اعلامیہ منظور کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R2O1.jpeg

وزراء نے برکس ممالک کے درمیان ڈیجیٹلائزیشن، صنعت کاری، اختراع، شمولیت اور سرمایہ کاری کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا۔ انہوں نے تمام اقتصادی شعبوں کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینے میں انڈسٹری 4.0 اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اعلامیے کے ذریعے، برکس کے ارکان نے انسانی وسائل کی ترقی اور اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ پروگراموں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت کو تسلیم کیا۔

وزراء نے مشترکہ طور پر کھلے، منصفانہ، متحرک، لچکدار اور غیر امتیازی ماحول کی تشکیل کے ذریعے صنعتی تعاون کو گہرا کرنے اور صنعتی معیشت کی بحالی اور ترقی کو تیز کرنے کےتئیں  اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزراء نے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے کلیدی کردار اور عالمی انڈسٹری چینز، سپلائی چینز اور ویلیو چینز میں ان کے انضمام اور تنوع کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ وزراء نے برکس ممالک کے اندر خواتین، نوجوانوں اور پسماندہ گروہوں کے زیر انتظام/منظم منصوبوں کی جامع ترقی کے لیے مارکیٹ کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

************

ش ح۔ م م۔ ج ا

 (U: 8070)


(Release ID: 1946621) Visitor Counter : 114