تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ اتوار 6 اگست کو پونے میں سنٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (سی آر سی ایس) دفتر کے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "سہکار سے سمریدھی" کے وژن پر پختہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تعاون نے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں

اس سمت میں کوآپریٹو سیکٹرمیں کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے کوآپریٹو سوسائٹیوں کے مرکزی رجسٹرار کے دفتر کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے

سینٹرل رجسٹرار آفس کی کمپیوٹرائزیشن کے بنیادی مقاصد مکمل طور پر کاغذ کے بغیر درخواست گزاری، ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ (ایم ایس سی ایس قانون) اور ضوابط کی خودکار تعمیل، کاروبار کرنے میں آسانی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور شفاف پروسیسنگ ہیں

Posted On: 05 AUG 2023 12:26PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ اتوار 6 اگست کو پونے میں سینٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (سی آر سی ایس) دفتر کے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "سہکار سے سمریدھی" کے وژن پر پختہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزارت تعاون نے ملک میں کوآپریٹو تحریک کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس سمت میں کوآپریٹو سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے سنٹرل رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔

سنٹرل رجسٹرار آفس کی کمپیوٹرائزیشن کے اہم مقاصد یہ ہیں:

  1. مکمل طور پر کاغذ کے بغیر درخواست گزاری  اور پروسیسنگ
  2. ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز قانون (ایم ایس سی ایس  قانون) اور سافٹ ویئر کے ذریعے ضوابط کی خودکار تعمیل
  3. کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانا
  4. ڈیجیٹل کمیونیکیشن
  5. شفاف پروسیسنگ
  6. بہتر تجزیات اور ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم)

مرکزی رجسٹرار پورٹل میں درج ذیل ماڈیولز کو شامل کیا جائے گا:

  1. رجسٹریشن
  2. ضمنی قوانین میں ترمیم
  3. سالانہ ریٹرن فائلنگ
  4. اپیل
  5. آڈٹ
  6. معائنہ
  7. انکوائری
  8. ثالثی
  9. بند ش اور تحلیل کرنا
  10. محتسب
  11. انتخابات

نئے پورٹل میں ایم ایس سی ایس ایکٹ 2002 میں حال ہی میں منظور کی گئی ترامیم اور اس کے قواعد کو بھی شامل کیا جائے گا۔ پورٹل پر الیکٹرانک کام کے بہاؤ کے ذریعے مقررہ وقت میں درخواستوں / خدمات کی درخواستوں کی پروسیسنگ ہوگی۔ اس میں او ٹی پی پر مبنی صارف رجسٹریشن ، ایم ایس سی ایس ایکٹ اور قواعد کی تعمیل کے لیے توثیقی جانچ ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت ، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے اجرا اور الیکٹرانک مواصلات کے اہتمام بھی ہوں گے۔ کمپیوٹرائزیشن کا یہ منصوبہ نئے ایم ایس سی ایس کی رجسٹریشن میں مددگار ثابت ہوگا اور ان کے کام کو آسان بنائے گا۔

ملک میں 1550 سے زیادہ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) رجسٹرڈ ہیں۔ سینٹرل رجسٹرار کا دفتر ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔ مرکزی رجسٹرار کے دفتر کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے تاکہ ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹوز کی تمام سرگرمیوں کو آسان بنایا جاسکے اور ایک ڈیجیٹل ایکو سسٹم تشکیل دیا جاسکے ، جس میں نئی ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹوز کی رجسٹریشن بھی شامل ہے۔

نئے تیار کردہ سینٹرل رجسٹرار آفس پورٹل ڈیش بورڈ کی تعمیر میں نوجوانوں کی شرکت اور خیالات کو مدعو کرنے کے لیے ایک 'ہیکاتھون' مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نئے سنٹرل رجسٹرار آفس پورٹل کے لیے تمام نیشنل کوآپریٹو سوسائٹیز اور ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز سے تجاویز اور آرا  طلب کی گئیں۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 7989


(Release ID: 1946014) Visitor Counter : 140