نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی ریاست منی پور میں 643.34 کی کُل منظور شدہ لاگت سے ملک کی پہلی قومی کھیل یونیورسٹی   : نوجوانوں  کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر 


شمال مشرقی خطے  کے لئے 52.60 کروڑروپے  کی  مشترکہ منظورشدہ لاگت پر 75 کھیل بنیادی  ڈھانچہ پروجیکٹوں کو  منظوری دی گئی

Posted On: 03 AUG 2023 7:39PM by PIB Delhi

پارلیمنٹ میں  شمال مشرقی خطے میں  کھیل کی بنیادی سہولتوں کے بارے میں ایک سوال کے زبانی جواب میں  نوجوانوں کے امور  اور کھیل کے وزیر  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  شمال مشرقی خطے میں  کھیل بنیادی ڈھانچے میں  پچھلے نو برسوں  کے دوران قابل ذکر تبدیلی دیکھی گئی ہے ۔جناب ٹھاکر نے کہا کہ  ‘ لک ایسٹ پالیسی ’  یعنی  مشرقی  کی طرف دیکھو سے ‘ایکٹ ایسٹ  پالیسی ’  یعنی  مشرق میں  کارروائی  میں تبدیلی کے ساتھ  مرکزی حکومت نے  شمال مشرقی خطے میں  کھیل کے بنیادی ڈھانچے  پر  نہ صرف خصوصی زور دیا ہے بلکہ  اس کی حوصلہ افزائی  بھی کی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی پہلی  قومی کھیل یونیورسٹی  شمال مشرقی ریاست  منی پور کو  643.34  کروڑ کی  کل منظورشدہ   لاگت کے ساتھ   مختص  کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک ہزار کھیلو انڈیا مرکز  ملک کو اس سال وقف  کئے جائیں گے۔ ان میں  سے 227 کھیلو انڈیا مرکز شمال مشرق میں قائم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ وزارت  نے 520.60 کروڑروپے کی مشترکہ   منظورشدہ لاگت پر  75 کھیل بنیادی ڈھانچے   پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین عدد  قومی  بہترین کارکردگی کے مراکز  اور  22 کھیلو انڈیا منظورشدہ  کھیل  اکیڈمیاں   کو شمال مشرقی ریاستوں  میں  پہلے سے ہی  موجود  اور برسرکار ہیں۔

نوجوانوں  کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر نے کھیلوں میں شمال مشرق کے تعاون  پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  شمال مشرق کے کھلاڑیوں نے خاص  طور پر میری کو م   ، میرابائی چانو  اور  لولینا  بورگو ہین جیسی  خاتون کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن  کیا ۔  انہوں نے کھلاڑی  بائیچنگ  بھوٹیا اور  شوا تھاپا  کی  خدما ت کی بھی ستائش کی ۔

جناب انوراگ سنگھ  ٹھاکر نے مزید کہا کہ  حکومت   قومی کھیل ترقیاتی فنڈ  ( این ایس  پی ایم  ) کے تحت  ٹارگیٹ  اولمپک  پوڈیم اسکیم  ( ٹی او  پی ایس ) کے تحت  ایتھی لیٹوں  کو   ان کے  کئی  غیر ملکی تربیتی کیمپوں کے لئے  تعاون دے رہی ہے، جس میں  سفر  اور رہائش کے علاوہ دیگر اخراجات  بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت شمال مشرقی خطے میں زمینی سطح پر کھیلوں کو بڑھاوا دینے کے  لئے کھیلو انڈیا مراکز میں  کئی چیمپئن  سابق ایتھی لیٹوں   کی خدمات  کو حاصل کیا جارہا ہے۔

ناگالینڈ ریاست میں  کھیل سہولتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   مرکزی حکومت   قابل عمل  وقفہ  مالی امداد   کے توسط سے  ریاستوں  میں  کھیلوں  کی  ترقی  کی حمایت کرنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے اور جہاں  بھی ضروری ہو ریاستوں کو مدد فراہم کررہی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ شمال مشرقی ریاستوں کو حمایت دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت   ناگالینڈ سمیت  شمال مشرقی ریاستوں سے  موصولہ تجاویز  کو مثبت  طریقے سے اور تواتر کے  منظوری فراہم کررہی ہے  ۔انہوں نے کہا کہ کھیلو انڈیا اسکیم کےتحت کھیلو انڈیا کھیل  گواہاٹی میں  منعقد کئے جائیں گے۔

خاص  طورسے  اہل  ایتھی لیٹوں   کے سوال پر  اپنے زبانی جواب میں  کھیل کے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی   کی  سربراہی میں  معذور افراد کو  سمجھانے  اور ا ن کے ساتھ  رویہ اپنانے کے  طریقے میں  بنیادی تبدیلی  لائی  گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  نامزدگی میں  ‘ وکلانگ  ’ سے  ‘دویانگ ’ یا ‘ خصوصی – اہل ’ کی شکل میں  تبدیلی  صحیح سمت میں  ایک  اہل  قدم ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  تمام اتیھی لیٹس کو مواقع ، سہولتیں  اور علاج میں   یکسانیت  فراہم کی جارہی ہے ، خواہ وہ پیرا – ایتھیلیٹ ہو ں  ، سننے سے معذور ایتھیلیٹ   ہوں  یا مخصوص  ایتھیلٹ ہوں  ، انہوں نے کہا کہ  ہمیں  اپنے تمام ایتھلیٹ  پر فخر ہے، جو ملک کے لئے تحریک اور وقار کا منبع ہوں  اور  حکومت  ان کی مدد کرنے میں  کوئی کسر نہیں  چھوڑ رہی ہے ۔

*************

 

ش ح۔ج ق۔ رم

U-7948


(Release ID: 1945684) Visitor Counter : 123