شہری ہوابازی کی وزارت
ملک میں ماحول کے لئے سازگار توانائی کا استعمال کرنے والے 86 ہوائی اڈے
پچپن ہوائی اڈوں کی توانائی کے کل صرفے میں ماحول کے سازگارتوانائی کا 100فیصد حصہ ہے
پوری دنیا میں ہوائی اڈے قابل تجدید / ماحول کےسازگار توانائی کے استعمال پر لگاتار توجہ مرکوز کررہے ہیں
Posted On:
03 AUG 2023 12:56PM by PIB Delhi
شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ ریٹائرڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں فی الحال 46 ہوائی اڈے ماحول کے لئے سازگارتوانائی کا استعمال کررہے ہیں ، جن میں ہوائی اڈوں کے ، توانائی کے کُل صرفے میں ماحول کے لئے سازگار توانائی کا ، 55 ہوائی اڈوں میں 100فیصد حصہ ہے۔ ان ہوائی اڈوں کی فہرست ضمیمے میں دی گئی ہے ۔
البتہ توانائی کے روایتی وسائل ہوائی اڈوں پر کاربن کے اخراجات کا سب سے بڑا اوسیلہ ہیں ، لہٰذا غیر قابل تجدید توانائی کی جگہ ماحول کے لئے سازگار توانائی کے استعمال سے ہوائی اڈوں پر کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے لہٰذا شہری ہوابازی کی وزارت نے ان سبھی ہوائی اڈو ں کو، جہاں سےشیڈولڈ پروازوں کی آمدورفت ہوتی ہے، مشورہ دیا ہے کہ وہ کاربن کا اخراج مکمل طورپر بند کرنے کے تئیں کام کریں ۔ ان اقدامات میں ماحول کے سازگار توانائی کا استعمال بھی شامل ہے۔
دنیا بھر کے ہوائی اڈے قابل تجدید / ماحول کے لئے ساز گارتوانائی کے استعمال پرلگاتار توجہ دے رہے ہیں۔ ائیر پورٹ کونسل انٹر نیشنل اے سی آئی سے منسلک ہونے والے پروگرام کے مطابق برطانیہ میں ہیتھرو ، برسٹل اینڈ لنڈن گیٹ وک ، نیدرلینڈ میں ایمسٹرڈیم ، یونان میں ایتھنس ، ناروے میں اوسلو ، بیلجئم میں برسلس ، ہنگری میں بدا پیسٹ ، ڈینمارک میں کوپن ہیگن ، امریکہ میں سین ڈیگو ، کنیڈا میں وینکوور ، متحدہ عر ب امارت میں شارجہ نے کاربن کا اخراج مکمل طورپر ختم کرنے کا نشانہ حاصل کرلیا ہے، جس کے لئے ان ہوائی اڈوں نے بہت سے اقدامات کئے ہیں ، جن میں ماحول کے لئے سازگار / قابل تجدید توانائی کا استعمال بھی شامل ہے۔
*************
ش ح۔اس۔ رم
U-7901
(Release ID: 1945346)
Visitor Counter : 126