اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایم او آئی ایل نے جولائی ، 2023 ء میں غیر معمولی پیداوار اور فروخت کا ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 03 AUG 2023 11:53AM by PIB Delhi

بھارت میں سب سے زیادہ مقدار میں میگنیز پیدا کرنے والے ادارے ، ایم او آئی ایل لمیٹیڈ نے ، اپنے آغاز کے بعد سے ، جولائی کے مہینے میں اب تک کی اپنی بہترین کارکردگی  درج کی ہے ۔ کمپنی نے جولائی ، 2023 ء میں 1.20 لاکھ ٹن خام میگنیز پیدا کی ہے اور اس طرح گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 71 فی صد کا نمایاں اضافہ درج کیا ہے ۔ ایم او آئی ایل کی اپنی تاریخ میں ، جولائی کے مہینے میں اب تک کی  یہ سب سے زیادہ پیداوار کی حصولیابی ہے ۔

ایم او آئی ایل لمیٹیڈ نے جولائی ، 2023 ء میں سب سے زیادہ یعنی 0.94 لاکھ ٹن کی اب تک کی اپنی بہترین فروخت بھی درج کی ہے ۔ اس طرح اُس نے گذشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے 69 فی صد کا متاثر کن اضافہ درج کیا ہے ۔ فروخت سے متعلق  کار کردگی سے گھریلو  اور بین الاقوامی منڈیوں میں خام میگنیز  کی زبردست  مانگ کی عکاسی ہوتی ہے ۔  

***

 ( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا ) 

U.No. 7896



(Release ID: 1945324) Visitor Counter : 118