صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

ملاوی کے پارلیمانی وفد نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 31 JUL 2023 5:44PM by PIB Delhi

ملاوی سے ایک پارلیمانی وفد، جس کی قیادت ملاوی کی قومی اسمبلی کی اسپیکر، ریٹائرڈ عزت مآب کیتھرین گوٹانی ہارا  کررہی تھیں، نے  آج  (31 جولائی، 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

  وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند  نے کہا کہ ہندوستان اور ملاوی کے درمیان دیرینہ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں اور ہمارے تعلقات میں مزید گہرائی پیدا کرنے کی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری اقدار اور تکثیریت میں ہمارا مشترکہ یقین ہندوستان اور ملاوی کو فطری شراکت دار بناتا ہے۔

صدر  جمہوریہ ہند نے نوٹ کیا کہ ہندوستان، ملاوی کے سب سے بڑے تجارتی اور نجی سرمایہ کاری کے شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے، اور صحت اور تعلیم کے لیے ملاوی کے شہریوں کی پسندیدہ منزل بھی ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہندو ستان کا ملاوی کے ساتھ ایک مضبوط ترقیاتی شراکت داری کا پروگرام ہے اور ملاوی میں انفراسٹرکچر، صحت، آبی وسائل، صلاحیت کی تعمیر اور تعلیم جیسے شعبوں میں متعدد پروجیکٹوں کو نافذ کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7779



(Release ID: 1944399) Visitor Counter : 79