مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا منسوخی ضوابط، 2023 جاری کیا
Posted On:
27 JUL 2023 1:16PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا منسوخی ضوابط ، 2023 (2023 کا 02) مورخہ 25 جولائی 2023 جاری کیا تاکہ سرکاری گزٹ میں نوٹیفیکیشن کی تاریخ سے نافذ العمل ڈائل اپ اور لیزڈ لائن انٹرنیٹ تک رسائی کی سروس ، 2001 ( 2001 کا 04)کے معیار سے متعلق ضابطے کو منسوخ کر دیا جائے۔
ٹی آر اے آئی نے 10 دسمبر 2001 کو ڈائل اپ اور لیزڈ لائن انٹرنیٹ تک رسائی سروس، 2001 (2001 کا 04) کی سروس کے معیار سے متعلق ضابطے کو نوٹیفائی کیا۔ یہ ضابطہ تمام بنیادی سروس آپریٹرز اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں پر لاگو ہوتا تھا، بشمول موجودہ آپریٹرز یعنی بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور وی ایس این ایل۔ سروس کے معیار کے پیرامیٹرز کو وضع کرنے کا مقصد نیٹ ورک کی کارکردگی کے معیارات کو ترتیب دے کر صارفین کی اطمینان کو یقینی بنانا تھا، جو سروس فراہم کنندہ کو وقتاً فوقتاً سروس کے معیار کی پیمائش کر کے اور اس کا موازنہ مخصوص اصولوں سے کر کے اپنے نیٹ ورک کی مناسب جہت کے ذریعے حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ مختلف سروس فراہم کنندگان کی طرف سے فراہم کردہ کارکردگی کی سطح پر نظر رکھی جا سکے اور انٹرنیٹ خدمات کے صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔
یہ ضابطے اس وقت جاری کیے گئے تھے جب ڈائل اپ سروس کم رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کے لیے دستیاب واحد سروس تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس، وائر لائن کے ساتھ ساتھ وائرلیس، ایکس ڈی ایس ایل، ایف ٹی ٹی ایچ، ایل ٹی ای اور 5 جی وغیرہ، ٹیکنالوجیز پر تیز رفتار براڈ بینڈ سروس پیش کرنے کے لیے ارتقاء پزیر ہوئے ہیں۔ جبکہ لیزڈ لائن تک رسائی کی خدمات عام طور پر انٹرپرائزز کو آئی ایس پی لائسنس رکھنے والے انٹرنیٹ گیٹ وے سروس پرووائیڈرز (آئی جی ایس پیز) کے ذریعہ پیش کی جاتی ہیں، یہ سروس لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) پر مبنی سروس ہے۔ ایس ایل اے پر مبنی سروس ہونے کے ناطے، معاہدہ کرنے والے فریقین کے درمیان معاہدے میں خدمت کے معیار سے متعلق خدشات کی حفاظت کے لیے کافی شرائط ہیں۔ لہٰذا، ڈائل اپ اور لیزڈ لائن انٹرنیٹ ایکسیس سروس، 2001 کی سروس کے معیار سے متعلق ضابطہ موجودہ سیاق و سباق میں زیادہ مفید نہیں لگتا ہے۔
مذکورہ بالا کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس سے قبل اتھارٹی نے 03 اپریل 2023 کو ڈرافٹ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا منسوخی ضوابط، 2023 جاری کیا تھا جس میں 17 اپریل 2023 تک متعلقہ فریقوں کے تبصرے مدعو کیے گئے تھے۔متعلقہ فریقوں کے تبصروں کی بنیاد پر اورتجارت کرنے کی آسانی ( ای او ڈی بی) کے پہلو کا لحاظ رکھتے ہوئے اتھارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری گزٹ میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا منسوخی ضوابط، 2023 (2023 کا 02) کی تاریخ سے نافذ العمل ڈائل اپ اور لیزڈ لائن انٹرنیٹ رسائی سروس، 2001 (2001 کا 04) سے متعلق ضابطے کو منسوخ کر دیا جائے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.7607
(Release ID: 1943233)
Visitor Counter : 146