کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی؛ کوئلے کے قومی اشاریہ میں 33.8 فیصد کی کمی


کوئلہ کامتاثر کن ذخیرہ مختلف  سیکٹروں کو مناسب فراہمی کو یقینی بناتا ہے

Posted On: 26 JUL 2023 11:20AM by PIB Delhi

نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی ) نے مئی 2023 میں 157.7 پوائنٹس پر 33.8 فیصد کی نمایاں کمی ظاہر کی ہے،  جبکہ یہ مئی 2022  میں 238.3 پوائنٹس پر تھا، جو کہ  کوئلے کی بڑھتی ہوئی مانگ  کو پورا کرنے کے لیے کافی دستیابی کے ساتھ مارکیٹ میں کوئلے کی زبردست  فراہمی کا عندیہ دیتا  ہے۔

اسی طرح، نان کوکنگ کوئلہ کے لیے ا ین سی آئی مئی 2023 میں 147.5 پوائنٹس پر رہا، جو مئی 2022 کے مقابلے میں 34.3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جبکہ کوکنگ کول انڈیکس مئی 2023 میں 32.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 187.1 پوائنٹس پر رہا۔ جون 2022 میں این سی آئی کو اس کے عروج پر مشاہدہ کیا گیا،جب انڈیکس 238.8 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ تاہم، بعد کے مہینوں میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو ہندوستانی بازار میں کوئلے کی وافر دستیابی کا اشارہ ہے۔

نیشنل کول انڈیکس (این سی آئی ) قیمت کا  ایک اشاریہ ہے جو تمام فروخت چینلوں  نیز نوٹیفائڈ قیمتوں ، نیلامی قیمتوں اور درآمد قیمتوں کو یکجا کرتا ہے ۔ مالی سال 18-2017 کے طور پر بنیادی سال کے ساتھ قائم کیا گیا، یہ مارکیٹ کی حرکیات کے ایک قابل اعتماد اشارے کے طور پر کام کرتا ہے، جو کوئلے کی قیمت کے اتار چڑھاو کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کوئلے کی نیلامی پر پریمیم صنعت کے گراف کو ظاہر کرتا ہے، اور کوئلے کی نیلامی کے پریمیم میں تیزی سے  کمی مارکیٹ میں کوئلے کی کافی دستیابی کی تصدیق کرتا ہے۔ کوئلہ کمپنیوں کی جانب سے زبردست طور پر ذخیرہ کرنے کے ساتھ ہندوستان کی کوئلے کی صنعت خاطرخواہ ذخیرے کی تصدیق کرتی ہے ۔ یہ دستیابی کوئلے پر منحصر مختلف شعبوں کے لیے مستحکم سپلائی کو یقینی بناتی ہے، جو ملک کی مجموعی توانائی کی حفاظت میں نمایاں طور پر معاون ہے۔

این سی آئی میں نیچے کی طرف رجحان ایک زیادہ متوازن مارکیٹ کی نشاندہی کرتا ہے، جو مانگ اور رسد کو ہم آہنگ کرتا ہے۔ کوئلے کی  وافر دستیابی کے ساتھ، ملک نہ صرف بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کر سکتا ہے بلکہ اپنی طویل مدتی توانائی کی ضروریات کو بھی پورا کر سکتا ہے، اس طرح کوئلے کی ایک زیادہ لچکدار اور پائیدار صنعت کی تعمیر ممکن ہے۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.7527


(Release ID: 1942720) Visitor Counter : 174