شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کھجوراہو میں ہیلی سمٹ 2023 اور یو ڈی اے این (اڑان)  5.2 کا افتتاح کیا


ہیلی سمٹ 2023 کا موضوع آخری میل تک پہنچنا: ہیلی کاپٹروں  اور چھوٹے ہوائی جہاز کے ذریعے علاقائی رابطہ ہے

اڑان  5.2  کی توجہ چھوٹے ہوائی جہاز جیسے کیٹیگری 1 اے (<9سیٹوں) اور کیٹیگری 1(<20 سیٹوں) کے ذریعے آخری میل  کی کنیکٹوٹی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز ہے

Posted On: 25 JUL 2023 4:15PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں ہیلی سمٹ 2023 کا افتتاح کیا۔  جناب  سندھیا نے تقریب کے دوران  آر سی ایس  اڑان   5.2 اور ہیلی سیوا - اپ -App بھی آغاز  کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PLS6.jpg

پانچویں ہیلی کاپٹر اینڈ اسمال ایئر کرافٹ سمٹ (ہیلی سمٹ 2023) کا اہتمام شہری ہوا بازی کی وزارت نے حکومت مدھیہ پردیش، پون ہنس لمیٹڈ اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے اشتراک سے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ تقریب کا  موضوع "آخری میل تک پہنچنا: ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے ذریعے علاقائی رابطہ" تھا۔ تقریب کی شکل میں ایک افتتاحی اجلاس ،جس کے بعد تکنیکی سیشن شامل تھا۔ سربراہی اجلاس کے وسیع مقاصد یہ تھے:

  • تمام صنعت کے متعلقہ فریقوں  اور پالیسی سازوں کو ہندوستانی ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز کی صنعت کی ترقی کی کہانی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا۔
  • دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں اڑان اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھانا اور ملک کے دیہی سے شہری رابطے کو بڑھانا۔
  • بلاتعطل خدمات فراہم کرکے موجودہ اور ممکنہ سیاحتی مقامات کے ساتھ ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے رابطے کو بڑھانا۔

 اڑان 5.2 کو ملک کے دور دراز اور علاقائی خطوں  سے رابطے کو مزید بڑھانے اور چھوٹے طیارے جیسے 1اے  (< 9نشستوں) اور زمرہ 1 (<20 نشستوں) کے ذریعے آخری میل  کی کنیکٹوٹی حاصل کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QMX3.jpg

جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا، "ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے کو پچھلے نو سالوں میں جمہوری بنایا گیا ہے۔ ہوائی اڈوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ ہوائی جہازوں کی تعداد اور مارکیٹ کے سائز میں بھی وسیع پیمانے پر توسیع ہوئی ہے۔ اور اس توسیع میں، بڑے میٹرو ہوائی اڈے اور بڑی ایئر لائنز، چھوٹے شہر کے ہوائی اڈوں، چھوٹی ایئر لائنز اور ہیلی کاپٹروں کی طرح اہم ہیں۔

جناب جیوتیرادتیہ سندھیا نے کہا، "آج ہم نے ہیلی کاپٹروں کے لیے اڑان  5.2  کا آغاز  کیا ہے اور اس کے تحت ہم نے وی جی ایف میں اضافہ کیا ہے اور کرایہ کی حد کو کم کیا ہے۔  اس کے ساتھ ہی ہم نے ہیلی  سیوا  کا سنگل ونڈو سروس پلیٹ فارم بھی شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعے آپ اپنے موبائل پر اے ٹی سی سے تمام منظوری حاصل کر سکیں گے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ آج ہم نے چھوٹے طیاروں کے لیے  اڑان 5.2  شروع کیا ہے۔ آج ہم نے 22 راستوں کو  شروع کیا   ہے، جو اس حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو ہوائی سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

جناب سندھیا نے تقریب کے دوران ہیلی-سیوا موبائل ایپلی کیشن  کا بھی آغاز کیا۔ ہیلی سیوا پورٹل ڈیجیٹل انڈیا کے تحت شہری ہوابازی کی وزارت کی ایک پہل ہے، جس کے تحت ہیلی کاپٹر آپریٹرز اور ضلعی حکام کے درمیان ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنایا گیا ہے۔ موبائل ایپلی کیشن صارف کے تجربے، مواد کی لوڈنگ، اور فنکشنز کی افادیت کے لحاظ سے استعمال میں زیادہ آسان بنائے گی۔

ہندوستان میں ہیلی کاپٹر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے پون ہنس اور جیٹ سرو کے درمیان ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003558D.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7485


(Release ID: 1942505) Visitor Counter : 162