کوئلے کی وزارت
مالی سال 2024-2023 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر کوئلے کی اب تک کی سب سے زیادہ 223.36 ملین ٹن پیداوار کا ریکارڈ
اپریل سے جون 2023 کے دوران کول انڈیا لمیٹڈ کی پیداوار میں 9.85 فیصد كا اضافہ
جون 2023 کے آخر تک کوئلے کا اسٹاک 37.62 فیصد بڑھا
Posted On:
21 JUL 2023 1:35PM by PIB Delhi
مالی سال 2024-2023 کی پہلی سہ ماہی میں 223.36 ملین ٹن پیداوار كے ساتھ ہندوستان کے کوئلے کے شعبے نے کوئلے کی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار ریکارڈ کرکے ایک قابل ذکر سنگ میل طے کیا۔ یہ مالی سال 2023-2022 میں اسی مدت کے دوران 205.76 ملین ٹن کی پیداوار کے مقابلے میں 8.55 فیصد کی خاطر خواہ نمو کی نمائندگی کرتا ہے۔
کول انڈیا لمیٹڈ كی اپریل اور جون 2023 کے درمیان 175.48 ملین ٹن پیداوار درج کی گئی ہے۔ پچھلے سال اسی مدت کے دوران 159.75 ملین ٹن کے مقابلے میں 9.85 فیصد کی یہ قابل ستائش شرح نمو ہے۔ کوئلے کی پیداوار میں مسلسل فروغ کی رفتار سے ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کا عزم نمایاں ہوتا ہے۔
کوئلے کی درآمدات میں اپریل 2023 سے مئی 2023 کے دوران پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں جہاں 16.76 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ اس اضافہ كا بنیادی سبب کوئلے کی درآمدی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ کوئلے کی درآمدی قیمتوں میں مالی سال 2023-2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے مالی سال 2024-2023 کی پہلی سہ ماہی میں 60 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔
نتیجتاً، كول اندیا لمیٹیڈ کی مطلع شدہ قیمتوں پر ای-آکشن پریمیم میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ جون 2022 میں 357 فیصد سے گھٹ کر جون 2023 میں 54 فیصد ہو گئی۔ اس كی بنیادی وجہ درآمدی قیمتوں كا تیزی سے گرنا ہے۔ کوئلے کی نیلامی پر پریمیم سےصنعت کی نبض کی ترجمانی ہوتی ہے۔ کوئلے کی نیلامی کے پریمیم میں زبردست کمی مقامی مارکیٹ میں کوئلے کی مناسب دستیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔ درآمدی قیمتوں میں اس کمی نے کوئلے کے لیے درآمدی منظر نامے کی كو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
جہاں تک کوئلے کی دستیابی کا تعلق ہے، ملک میں کوئلے کا کافی ذخیرہ موجود ہے۔ جون 23 کے آخر میں یہ 107.15 میلین ٹن ہے۔ کوئلہ کمپنیوں کے ساتھ 67 میلن ٹن ٹی پی پی (ڈی سی بی) کے ساتھ 33.61 میلین ٹن اور پرائیویٹ واشریز/گڈ شیڈ سائڈنگ/پورٹس میں 6.54 میلین ٹن۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 37.62 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
کوئلے کے خاطر خواہ ذخیرے کی دستیابی کوئلے پر منحصر مختلف شعبوں کے لیے مستحکم سپلائی کو یقینی بناتی ہے۔ کوئلے کی پیداوار میں ہندوستان کی کامیابی کوئلے کی صنعت کی ٹھوس کوششوں اور قوم کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے اس کے عزم کی ترجمانی کرتی ہے۔ ریکارڈ توڑنے والے اعداد و شمار نہ صرف صنعت کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ پائیدار ترقی کے لیے کوشاں رہتے ہوئے مارکیٹ کے حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت کے بھی مظہر ہیں۔
*****
U.No:7359
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1941781)
Visitor Counter : 114