کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ اور لگنائٹ کی کانوں کی اسٹار ریٹنگ کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

Posted On: 19 JUL 2023 3:18PM by PIB Delhi

زیادہ سے زیادہ شرکت کو آسان بنانے اور درست ذاتی تجزیہ کو یقینی بنانے کی کوشش میں، کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ اور لگنائٹ کی کانوں کی اسٹار ریٹنگ کے لیے رجسٹریشن اور ذاتی تجزیہ کی آخری تاریخ 15 جولائی سے بڑھا کر 25 جولائی 2023 کر دی ہے۔

30 مئی 2023 کو، مالی سال 23-2022 کی اسٹار ریٹنگ کے لیے کوئلے اور لگنائٹ کی تمام کانوں کے رجسٹریشن کے لیے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد، اسٹار ریٹنگ پورٹل یکم جون 2023 سے رجسٹریشن کے لیے قابل رسائی ہو گیا اور اس کا جواب حوصلہ افزا رہا ہے۔ 14 جولائی 2023 تک 377 کانوں نے پورٹل پر پہلے ہی رجسٹریشن کرا لیا ہے۔ تاہم، زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے اور مزید کانوں کو رجسٹر کرنے اور ذاتی تجزیہ کے عمل کو مکمل کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے، کوئلہ کی وزارت نے آخری تاریخ کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئلہ کی وزارت پائیدار کان کنی کے طریقوں کو فروغ دینے اور کوئلہ اور لگنائٹ کی کانوں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اسٹار ریٹنگ سسٹم کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ یہ تمام اہل کانوں سے اپیل بھی کرتا ہے کہ وہ ماحولیاتی پائیداری، حفاظت اور سماجی ذمہ داری کے لیے اپنی وابستگی کو ظاہر کرنے کے لیے رجسٹریشن کی توسیعی مدت کا فائدہ اٹھائیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7178


(Release ID: 1940728) Visitor Counter : 139