صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19کی تازہ ترین صورت حال


صحت وخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بھارت آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لئے کووڈ-19سے متعلق رہنما ہدایات میں نرمی کی

Posted On: 19 JUL 2023 1:07PM by PIB Delhi

صحت کی مرکزی وزارت نے ، کووڈ-19سے متعلق  موجودہ صورتحال  اوردنیا بھرمیں کووڈ -19سے بچاؤ کے ٹیکہ کاری پروگرام میں خاطرخواہ حصولیابیوں پرغورکرتے ہوئے  ، کووڈ -19کے ضمن میں  بین الاقوامی مسافروں کے لئے رہنما ہدایات میں مزید نرمی کی ہے ۔

ان نئی رہنما ہدایات کے بموجب ، جو  20جولائی 2023 سے نافذ العمل ہوجائیں گی ، بھارت آنے والے بین الاقوامی مسافروں کی سرسری  2فیصد تعدادکی آرٹی –پی سی آر پرمبنی جانچ کے لئے اس سے پہلے کی ضروریات کو اب ختم کردیاگیاہے ۔

البتہ ، ہوائی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مسافروں کے ذریعہ کووڈ -19کے تعلق سے عمل کئے جانے والے احتیاطی اقدامات سے متعلق اس سے پہلے کی ہدایت اب بھی  نافذ رہیں گی ۔

تازہ ترین رہنماہدایات کو اب صحت وخاندانی بہبود کی ویب سائٹ (https://www.mohfw.gov.in/) دستیاب کرایاگیاہے ۔

صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کووڈ -19سے متعلق منظرنامہ پرلگاتارقریبی نظررکھے ہوئے ہے۔

***********

(ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U -7175


(Release ID: 1940678) Visitor Counter : 131