امور داخلہ کی وزارت

داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے ‘منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی‘ پر آج نئی دہلی میں منعقد علاقائی کانفرنس کی صدارت كی


مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں ملک کے مختلف حصوں میں 1.40 لاکھ کلو گرام سے زیادہ منشیات کو تلف کیا گیا جو کہ ایک دن میں اتنے اتلاف کا ایك ریکارڈ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ ایک سال میں تقریباً 12000 کروڑ روپے کی 10 لاکھ کلو گرام منشیات کو تلف کیا گیا ہے

مودی سرکار کا مقصد ایک ایسا ہندوستان بنانا ہے جہاں كوئی بھی نوجوان منشیات کا عادی نہ ہو

منشیات کے خاتمے کے لیے مسلسل چوکسی کی ضرورت ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہتر تال میل کے لیے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والی ناركو كوآرڈینیشن سنٹر كی میٹنگوں کے تسلسل پر زور دیں

منشیات کے استعمال کے خلاف مکمل روک تھام کے لیے ہمیں منشیات کی کھوج، نیٹ ورک کے خاتمے، مجرموں کی گرفتاری اور عادی لوگوں كی زندگی کی بحالی پر یکساں توجہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے

منشیات کے خلاف ہماری مہم آنے والی نسلِ آئندہ کو بچانے اور ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک مقدس مہم ہے۔ یہ ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو شرمندہِ تعبیر کرنے کے لیے ’پوری حکومت’کے نقطہ نظر کے تحت تمام محکموں کو تعاون، تال میل اور اشتراك کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا

منشیات کی اسمگلنگ اور ان کا استعمال نہ صرف آنے والی نسلوں کو برباد کرتا ہے بلکہ قومی سلامتی کو بھی متاثر کرتا ہے

Posted On: 17 JUL 2023 6:13PM by PIB Delhi

داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ نے ‘منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی’ پر آج نئی دہلی میں منعقدہ علاقائی کانفرنس کی صدارت کی۔مرکزی وزیر داخلہ کی موجودگی میں ملک کے مختلف حصوں میں 2,378 کروڑ روپے کی 1.40 لاکھ کلو گرام سے زیادہ منشیات كو نارکوٹکس کنٹرول بیورو)این سی بی) نے تمام ریاستوں کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس )اے این ٹی ایف( کے ساتھ مل کر تباہ کیا جو کہ ایک دن کا ریکارڈ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015ZQ5.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان جیسے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ اور ان کا استعمال نہ صرف آنے والی نسلوں کو برباد کرتا ہے بلکہ قومی سلامتی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ علاقائی کانفرنسوں کے اجلاسوں کے ذریعے منشیات کے خلاف مسلسل مہم چلا رہی ہے اور یہ اجلاس ان کا جائزہ لینے اور ملنے والی آرا کی بنیاد پر اپنی پالیسیوں میں بروقت تبدیلیاں کرنے کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BAWU.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کا ہدف مقرر کیا ہے کہ ملک کی آزادی کی صد سالہ منانے تک ہندوستان اور اس کے نوجوانوں كو منشیات سے پاک كر دیا جاءے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کا مقصد ایسا ہندوستان بنانا ہے جہاں كوءی بھی نوجوان نشے کا عادی نہ ہو اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ریاستوں اور مرکز کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج پرم ویر چکر ایوارڈ یافتہ نرمل جیت سنگھ سیکھون کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پرم ویر چکرا ایوارڈ یافتہ نرمل جیت سنگھ سیكھون کو پورے ملک اور حکومت ہند کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035O1N.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ این سی بی کے امرتسر زونل آفس کے لیے 12 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی عمارت کی تعمیر،  بھونیشور دفتر کا افتتاح اور دہلی میں ایک نئے دفتر کا بھومی پوجن بھی آج ہی کیا گیا ہے۔ انہوں نے این سی بی اور حکومت ہند کے ساتھ این سی بی کے دفاتر کے لیے زمین فراہم کر کے تعاون پر حکومتِ اوڈیشہ اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان دفاتر کے ذریعے این سی بی ان دونوں ریاستوں میں منشیات کے خلاف لڑائی مزید مضبوط ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات سے پاک ہندوستان پر ایک کمپنڈیم بھی آج جاری کیا گیا ہے۔ اگر ہم منشیات سے متعلق آگاہی سے متعلق مزید معلومات ضلعی انتظامیہ، اسکولوں اور این جی اوز تک پہنچائیں تو منشیات کے خلاف جنگ کو مزید تقویت ملے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ صرف منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن یا مکمل فتح حاصل کرنے کی لڑائی نہیں ہے بلکہ اس لڑائی میں سب سے بڑی جیت بیداری پیدا کرنا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہم یہ لڑائی اس وقت تک نہیں جیت سکتے جب تک کہ ہم ملک کے نوجوانوں اور والدین کے ذہنوں میں منشیات کے خلاف بیداری پیدا نہیں کرتے۔

 

داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر نے کہا کہ آج مجموعی طور پر 1,40,288 کلوگرام سے زیادہ منشیات کو تلف کیا گیا ہے اور تمام ریاستیں بالخصوص این سی بی اس کے لیے تعریف کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے تحت آج 2,378 کروڑ روپے کی منشیات کو تلف کیا گیا ہے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ مقدار میں منشیات کو تلف کرنے کا ریکارڈ ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں امرت مہوتسو کے پچھلے ایک سال میں 12,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی 10 لاکھ کلو گرام منشیات تلف کی گءی ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات کے استعمال کی مکمل روک تھام کے لیے ہمیں منشیات کی کھوج، نیٹ ورک کے خاتمے، مجرموں کی گرفتاری اور عادی لوگو کی بازآبادکاری پر یکساں توجہ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کھوج، تباہی اور گرفتاری کے شعبوں میں بہت اچھا کام کیا ہے لیکن ہماری لڑائی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوگی جب تک ہم بحالی پر توجہ نہیں دیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ منشیات سے پاک ہندوستان کا خواب پورا تبھی ہو سکتا ہے جب 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کے ساتھ محكمہِ صحت، سماجی بہبود کے محکمے، کیمیکل اینڈ ڈرگ ڈپارٹمنٹ، محکمہِ تعلیم، پنچایتی راج كے محکمے اور ریاست کے محكمہ ہاءے داخلہ کو ایک ساتھ آنا ہوگا اور ایک پلیٹ فارم پر کام کریں۔ اور ہم اس کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے تعاون، کوآرڈینیشن اور اشتراك کے علاوہ تمام محکموں کو 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2006 اور 2013 کے درمیان مجموعی طور پر 1,250 مقدمات درج ہوئے تھے جب کہ 2014 سے 2023 کے نو برسوں میں 3,700 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ یعنی 200 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

اس سے قبل کل 1,360 گرفتاریاں کی گئی تھیں جو کہ اب بڑھ کر 5,650 ہو گئی ہیں۔ یہ 300 فیصد کا اضافے كا مظہر ہے۔ ضبط شدہ منشیات کی مقدار پہلے 1.52 لاکھ کلو گرام تھی جو اب 160 فیصد بڑھ کر 3.94 لاکھ کلوگرام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2006 سے 2013 کے درمیان 5900 کروڑ روپے کی منشیات تلف کی گءی تھیں۔ جبکہ 2014 سے 2023 کے درمیان 18,100 کروڑ روپے کی منشیات ضبط اور تلف کی گئیں۔ اس سے ہماری مہم کی کامیابی سامنے آتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ اب نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ہم نے "گولڈن ٹرائینگل" اور "گولڈن جریسینٹ" كو "ڈیتھ ٹرائینگل" اور "ڈیتھ کریسنٹ" سے بدل دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہگولڈن ٹرائنگلنام کا اطلاق منشیات کے اسمگلروں پر ہو سکتا ہے، لیکن جو لوگ منشیات کے استعمال پر قابو پانے کے حق میں ہیں، ان کے لیے مناسب اصطلاحاتڈیتھ ٹرائنگلاورڈیتھ کریسنٹہیں۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ یہ نقطہ نظر صرف علامتی نہیں ہے، اس سے منشیات کے خلاف ہماری جنگ کی شدت اور سمت کی نمائندگی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مسلسل چوکسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سبھی سے اپیل کی کہ وہ بہتر تال میل کے لیے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہونے والی این سی او آر ڈی كی میٹنگوں کے تسلسل پر زور دیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے 2019 میں نارکو کوآرڈینیشن سنٹر (این سی او آر ڈی) قائم کیا ہے جس میں چار مختلف سطحوں پر میٹنگیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر ہونے والی این سی او آر ڈی میٹنگز سب سے زیادہ موثر ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستوں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ساتھ مالی تحقیقات میں تعاون کرنا چاہئے اور معاملات کو ای ڈی کو بھیجنا چاہئے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب تک ہم منشیات کے اسمگلروں کی مالی تحقیقات نہیں کرتے اور ان کی سود کی زنجیر کو نہیں توڑ دیتے ہماری مہم کامیاب نہیں ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمارا نقطہ نظر ایسا ہونا چاہیے کہ جو لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہیں ان کو شکار سمجھا جائے جب کہ اس کاروبار میں ملوث افراد کو مجرم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہیں وہ اس کا شکار ہوتے ہیں اور ہمارے نظام کو چاہئے کہ انہیں مستقل طور پر نشے کا شکار رہنے دینے کے بجائے انہیں صحیح راستے پر لانے کی کوشش کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OR48.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہم نے سیزور انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم كا ای پورٹل بھی بنایا ہے جسے استعمال کیا جانا چاہیے۔ مرکزیت والے این سی او آر ڈی پورٹل کے بارے میں معلومات پولیس اسٹیشنوں تک پہنچائی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس آن اریسٹڈ نارکو آفنڈرز کے نام سے ایک متحد ڈیٹا بیس ہے اور فنگر پرنٹس کے لیے ایک اور ڈیٹا بیس ہے جسے نیشنل آٹومیٹڈ فنگر پرنٹ آئیڈینٹی فکیشن سسٹم  کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہیں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جن 35 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے انسداد منشیات ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) قائم کی ہے۔ ان کی تعریف کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل نارکوٹکس كے 9 پول بھی قائم کیا ہے اور اگر ریاستیں اس پہل کو آگے بڑھائیں تو نارکوٹکس کنٹرول بیورو انہیں تربیت فراہم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستوں کو چاہئے کہ وہ منشیات کے خلاف خصوصی عدالتیں قائم کریں اور ان کی کارروائی تیزی سے چلائیں۔ سخت سزا زیادہ مضبوط رکاوٹ کے طور پر کام کرے گی اور ایک مضبوط پیغام بھیجے گی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث لوگوں کے اثاثوں کی ضبطی میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے لوگوں كو عوامی طور پر شرمندہ اور ان كا بائیکاٹ كرنے سے دوسروں کی اس تجارت میں شامل ہونے کی ہمت ٹوٹے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہمیں اثاثوں کی ضبطی کی طرف كسی رعایت كے بغیر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم فرانزک سائنس لیبز  کو مضبوط نہیں کریں گے استغاثہ كی كاررواءی آگے نہیں بڑھے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سوال وسائل کا نہیں، پہل کا ہے۔ اسی طرح غیر قانونی کھیتی کے خاتمے کے لیے بالخصوص شمالی علاقہ جات میں ان ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ منشیات کے استعمال کے خلاف ہماری مہم میں ملک کی آنے والی نسلوں کو بچانا، قوم کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک مقدس مشن چلانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اس کانفرنس میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ بھی موجود تھے۔ پنجاب کے گورنر اور چندی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر كے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر، ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے وزرائے اعلیٰ نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ اڈیشہ کے وزیر مملکت برائے داخلہ بھی کانفرنس میں شریك تھے۔ مرکزی وزارت داخلہ، این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں اور حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کے سینئر حکام نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U NO 7119

 



(Release ID: 1940309) Visitor Counter : 125