وزارات ثقافت

 ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت تیسری ثقافتی ورکنگ گروپ کی میٹنگ ہمپی، کرناٹک میں اختتام پذیر ہوئی


تیسری سی ڈبلیو جی  نے گزشتہ دو سی ڈبلیو جی میٹنگوں میں زیر غور سفارشات پر اتفاق رائے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی

Posted On: 12 JUL 2023 12:37PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ثقافتی ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ آج ہمپی، کرناٹک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ہندوستان کی جی 20 صدارت میں تیسری ثقافتی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بات چیت 11 جولائی 2023 کو اختتام کو پہنچی۔ تیسری سی ڈبلیو جی کا آخری اجلاس وارانسی میں 26 اگست 2023 کو  طے جی 20 ثقافتی وزراء کی آئندہ میٹنگ کے بارے میں اپ ڈیٹس اور ترقی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سی ڈبلیو جی، ہندوستان کی جی 20 صدارت کے تحت، ثقافت کو پالیسی سازی کے مرکز میں رکھنے  کی کوشش کرتا ہے۔ تیسری سی ڈبلیو جی نے ان سفارشات پر اتفاق رائے حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی جو پچھلی دو سی ڈبلیو جی میٹنگوں میں زیر غور تھیں، جن کا اہتمام بالترتیب کھجوراہو اور بھونیشور میں کیا گیا تھا۔

جی 20 کے مندوبین نے کرناٹک کے ہمپی میں آج ہزارہ راما مندر میں یوگا سیشن میں بھی شرکت کی۔

کل، ثقافتی وسرجن کے تجربے کے ایک حصے کے طور پر، ہمپی کے تاریخی کو’ئنز باتھ‘  میں درخت لگانے کی سرگرمی عمل میں آئی۔ مندوبین کو ’رائل انکلوژر‘  کا گائیڈ کے ساتھ  دورہ  بھی کروایا گیا، جس سے وہ اس علاقے کے شاندار ورثے اور تعمیراتی عجائبات سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس  دورے کے بعد، مندوبین یدورو بساونا کمپلیکس کی طرف روانہ ہوئے، جو ویروپکشا مندر کے سامنے واقع ہے۔ اس دلکش مقام پر گرو رادھا اور راجہ ریڈی کے گروپوں کی طرف سے ایک دلکش ثقافتی پرفارمنس کا اہتمام کیا گیا جس کی کوریوگرافی محترمہ  کوسلیہ ریڈی نے کی تھی۔ انہوں نے جنوبی ہندوستان سے چار الگ الگ رقص کے انداز پیش کیے، یعنی تمل ناڈو سے بھرت ناٹیَم، کیرالہ سے موہنی  یٹّم، آندھرا پردیش سے کوچی پوڈی اور اڈیشہ سے اوڈیسی۔ یادگاروں کے پس منظر میں شاندار پرفورمینس  نے مندوبین کو مسحور کیا۔

 

اس سے پہلے، 10 جولائی کو کرناٹک کے ہمپی میں تیسرے جی 20 ثقافتی ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کی  میٹنگ  کا افتتاحی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔ پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اس  اجلاس سے خطاب کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ "ہم نے چار ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور ان پر غور و فکر کرنے سے لے کر عمل پر مبنی سفارشات پر اتفاق رائے حاصل کرنے کی طرف پیش رفت کی ہے جو پالیسی سازی کے مرکز میں ثقافت کو رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہو گا۔" 4 ترجیحی شعبے  یہ ہیں: ثقافتی املاک کا تحفظ اور بحالی؛ ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کا استعمال؛ ثقافتی اور تخلیقی صنعتوں اور تخلیقی معیشت کا فروغ؛ اور ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانا۔

بعد ازاں،  10 جولائی کی شام، مندوبین کو ورثے کے مقامات کی سیر پر لے جایا گیا جیسے وجیا وٹلا مندر، رایل انکلوژر، اور ہیمپی گروپ آف مونومینٹس کا  یدورو بساونا کمپلیکس، جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ مندوبین کو دریائے تنگابھدرا میں  بھی سواری سے لطف اندوز ہونے کے لئے   لے جایا گیا۔

مندوبین نے ایک مشہور موسیقار وِکو وِنائیکرم کی ٹّکر موسیقی   کا لطف اٹھایا جنہوں  نے گھاٹم کو ہماری کلاسیکی موسیقی کی روایات کا ایک اہم حصہ بنایا ہے اور عالمی موسیقاروں کے ساتھ فیوژن میوزک پروگراموں کے ذریعے اسے عالمی سطح پر پہنچایا ہے۔ 30 منٹ کی انٹرایکٹو پریزنٹیشن کو بھرتناٹیم رقاصوں کے ساتھ ضم کیا گیا تھا جو وجئے وتھلا مندر کمپلیکس کے کھنڈرات کے پس منظر میں مجسمہ کے مشابہ اشکال  پیش کیا جس سے وجئے نگر سلطنت کی شان  دوبارہ زندہ ہو اٹھی ۔

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 6981



(Release ID: 1939145) Visitor Counter : 116