بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ایسو سی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے-ویب) کے ایگزیکٹو بورڈ کی 11ویں میٹنگ میں شامل ہوئے


دنیا بھر میں انتخابی سالمیت میں رخنہ ڈالنے والی فرضی کہانیوں جیسے چیلنجز پر کام کرنے کے لیے اے- ویب جیسے پلیٹ فارم ای ایم بی کے لیے اہم رول ادا کر سکتے ہیں: سی ای سی راجیو کمار

Posted On: 12 JUL 2023 1:37PM by PIB Delhi

چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے ایسو سی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے-ویب) کے ایگزیکٹو بورڈ کی 11ویں میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے کولمبیا  کے کارٹا جینا میں  ہندوستانی الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے تین رکنی وفد  کی قیادت کی۔ عالمی انتخابی اداروں کی تنظیم دنیا بھر میں انتخابی انتظامات سے متعلق اداروں کی سب سے بڑی تنظیم ہے، جس میں 119 ای ایم بی ارکان اور 20 علاقائی  تنظیمیں معاون ارکان ہیں۔ 13 جولائی، 2023 کو نیشنل سول رجسٹری، کولمبیا کے ذریعے ’’علاقائی انتخابات 2023 کے چیلنجز پر ایک عالمی نقطہ نظر‘‘ موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

سی ای سی جناب راجیو کمار اے-ویب کے ایگزیکٹو بورڈ کے ممبران کے ساتھ

 

بات چیت کے دوران، سی ای سی جناب کمار نے کہا کہ ایک عالمی تنظیم کے طور پر اے-ویب ای ایم بی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار نبھاتا ہے اور اس طرح ایک دوسرے کے تجربات اور بہترین طور طریقوں  سے سیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے-ویب جیسے پلیٹ فارموں کے ذریعے ای ایم بی فرضی کہانیوں کا مقابلہ کرنے جیسے خطرناک چیلنجز پر مل کر کام کر سکتے ہیں جو دنیا بھر میں انتخابی سالمیت میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ میں صلاح و مشورہ کے دوران، شرکاء نے 24-2023 کے دوران اے-ویب کے ذریعے منعقد کیے جانے والے پروگراموں اور سرگرمیوں، اے –ویب کی سالانہ پیش رفت رپورٹ اور اے- ویب انڈیا سنٹر سمیت اس کے علاقائی دفاتر، بجٹ اور رکنیت سے متعلق موضوعات سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

میٹنگ میں دیگر ایجنڈہ موضوعات کے درمیان، سی ای سی جناب راجیو کمار نے ان ای سی آئی تجاویز کو پیش کیا – (1) ایک اے- ویب پورٹل  قائم کرنا جو انتخابی انتظام کے مختلف پہلوؤں میں رکن ای ایم بی کے  ذریعے اپنائے گئے انتخابی بہترین طور طریقوں اور پہل  کے ذخیرہ کے طور پر کام کرے گا، اور (2) جمہوری عمل میں اہم تعاون دینے اور اہم پہل کرنے والے ای ایم بی کے لیے اے- ویب گلوبل ایوارڈز کی تشکیل۔ دونوں تجاویز کو ایگزیکٹو بورڈ نے منظوری دے دی۔

 

سی ای سی جناب راجیو کمار کے ساتھ کولمبیا کے نیشنل رجسٹری کے نیشنل رجسٹرار جناب الیگزینڈر ویگا روچا، جنوبی افریقہ کے  انتخابی کمیشن کے چیئرمین جناب موسوتھا موئیپا، ڈومینکن جمہوریہ کے مرکزی انتخابی بورڈ کی   چیف رکن محترمہ پیٹریسیا لورینزو پنیا گوا، جناب الفریڈو جنکا وینڈیہیکے، صدراتی مجسٹریٹ، پناما کے  الیکٹورل ٹربیونل اور جناب فرنانڈو منوز بینٹیز، صدر انتخابی تنازعات سے متعلق ٹربیونل، ایکواڈور

 

ای سی آئی  وفد میں جناب منوج ساہو، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور جناب انوج چانڈک، جوائنٹ ڈائریکٹر بھی شامل تھے۔ میٹنگ کے دوران ڈی ای سی جناب منوج ساہو کے ذریعے 23-2022 کے دوران بھارت اے-ویب سنٹر کی سرگرمیوں پر ایک چھوٹی پریزنٹیشن دی گئی۔

گیارہویں اے-ویب ایگزیٹو بورڈ کی میٹنگ کے موقع پر، ای سی آئی الیکٹرانک پوسٹل بیلیٹ سسٹم پر جمہوریہ کوریا کے قومی انتخابی کمیشن کے ساتھ ایک دو طرفہ میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ہندوستان اور جنوبی کوریا نے  انتخابی انتظامات کے شعبے میں  باہم معاون تعلقات قائم کرنے کے لیے 2012 میں ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) پر دستخط کیے تھے۔ دونوں ای ایم بی میں سیمیناروں، کانفرنسوں اور  مشاہداتی پروگراموں کے لیے اہلکاروں کے باقاعدہ دوروں کے ذریعے سرگرم دو طرفہ لین دین اور رشتہ ہے۔ این ای سی نے مارچ 2023 میں ’ڈیموکریسی کاہورٹ آن الیکشن انٹیگریٹی‘ کے زیر اہتمام ای سی آئی کے ذریعے منعقد ’شمولیتی انتخاب اور انتخابی سالمیت‘ پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں بھی حصہ لیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6958


(Release ID: 1938987) Visitor Counter : 147