خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

حکومت سرحدی علاقوں میں بچوں کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد کرے گی


سرحد کی حفاظت کرنے والے دستوں میں 30 سمیت 788 انسانی اسمگلنگ مخالف اکائیاں (اے ایچ ٹی یو) کام کر رہی ہیں

Posted On: 11 JUL 2023 2:00PM by PIB Delhi

حکومت نے اسمگلنگ کے متاثرین، خاص طور پر نابالغ لڑکیوں اور نوجوان عورتوں کے تحفظ اور باز آبادکاری والے گھر قائم کرنے کے لیے سرحدی علاقوں کی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ یہ گھر پناہ، کھانا، کپڑے، صلاح، بنیادی طبی سہولیات اور دیگر روزمرہ کی ضروریات جیسی خدمات فراہم کریں گے۔

مشن واتسلیہ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، مالی تحفظ فراہم کرنے کے لیے  اہل قرار دیے جانے کی خاطر متاثرہ لڑکیوں کو سی ڈبلیو سی کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ضروری کارروائی کرنے  کی اپیل کی جائے گی۔

حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں انسانی اسمگلنگ مخالف اکائیوں (اے ایچ ٹی یو) کو قائم/مضبوط کرنے کے لیے نربھیا فنڈ کے تحت سبھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو رقم مہیا کرائی ہے۔ اس کے علاوہ، بی ایس ایف اور ایس ایس بی جیسے سرحد کی حفاظت کرنے والے دستوں میں اے ایچ ٹی یو کو بھی رقم مہیا کرائی گئی ہے۔ اب تک، سرحد کی حفاظت کرنے والے دستوں کے 30 سمیت 788 اے ایچ ٹی یو کام کر رہے ہیں۔

بھارت لوگوں کی اسمگلنگ کا ذریعہ اور ساتھ ہی منزل ملک بھی ہے۔  ذریعہ ملک نیپال، بنگلہ دیش اور میانمار ہیں، جہاں سے عورتوں اور لڑکیوں کو بھارت میں بہتر زندگی، نوکری اور  اچھی گزر بسر کا جھانسہ دے کر اسمگلنگ کی جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر نابالغ لڑکیاں/ کم عمر کی عورتیں ہیں، جنہیں بھارت میں آنے کے بعد بیچ دیا جاتا ہے اور کاروباری سیکس ورک میں دھکیل دیا جاتا ہے۔

یہ لڑکیاں/ عورتیں اکثر ممبئی، دہلی، حیدرآباد وغیرہ جیسے بڑے شہروں میں پہنچتی ہیں، جہاں سے انہیں ملک سے باہر  خاص طور پر مغربی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا لے جایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک کی سرحدی  ریاستوں کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اسمگلنگ کے متاثرین کو راحت اور بازآبادکاری کی خدمات مہیا کرانے کے لیے مناسب سہولیات ہونی چاہیے۔

اس کے علاوہ، جے جے قانون، 2015 (2021 میں ترمیم شدہ) (1) کی دفعہ 51 کے مطابق، بورڈ یا کمیٹی کسی سرکاری تنظیم یا  رضاکار یا کسی قانون کے تحت رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیم کے ذریعے فراہم کی جا رہی سہولت کو نافذ کرنے کی فی الحال منظوری دیتی ہے، جو سہولت کی مطابقت اور بچے کی دیکھ بھال کرنے کے لیے تنظیم کی مطابقت کے سلسلے میں مناسب جانچ کے بعد ایک مخصوص مقصد کے لیے بچے کی ذمہ داری عارضی طور پر لینے کے لیے مناسب ہونے، جیسا کہ  متعین کیا جا سکتا ہے اور (2) بورڈ یا کمیٹی تحریری طور پر درج کیے جانے والے اسباب سے ذیلی دفعہ (1) کے تحت منظوری واپس لے سکتی ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6928



(Release ID: 1938743) Visitor Counter : 142