شہری ہوابازی کی وزارت

ڈی جی سی اے/اے ای آر اے/اے اے آئی میں ادارہ جاتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا


ڈی جی سی اے میں 416 نئے عہدے تخلیق کئے

اے ای آر اے میں 10 نئی آسامیاں تخلیق کی گئیں

اے اے آئی میں اے ٹی سی اوز کے 796 عہدے تخلیق کئے گئے

Posted On: 06 JUL 2023 4:22PM by PIB Delhi

ہندوستان کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے نمایاں طور پر ترقی کی ہے، جس سے یہ دنیا بھر میں تیسری سب سے بڑی مارکیٹ بن گیا ہے۔ گرین فیلڈ پالیسی کے تحت نئے ہوائی اڈوں کا وجود میں آنا، علاقائی ہوائی رابطہ سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ غیر محفوظ یا کم خدمت والے ہوائی اڈوں کا آپریشنلائزیشن – اُڑے دیش کا عام شہری (اڑان) اور ایئر لائن آپریٹرز کے ذریعے بڑی تعداد میں ہوائی جہازوں کی شمولیت کے ساتھ؛ پچھلے 9 سالوں میں اس شعبے نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

اس نے صنعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو وسعت دینے کے لیے انسانی وسائل کی فوری ضرورت بھی پیدا کر دی ہے۔ اس لازمی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، شہری ہوا بازی کی وزارت نے قابل ذکر اقدامات کیے ہیں اور افرادی قوت کو بڑھانے کے لیے خاطر خواہ وسائل وقف کیے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA):

ڈی جی سی اے ایوی ایشن سیکیورٹی ریگولیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، جس پر ہندوستان سے بیرون ملک، بیرون ملک سے ہندوستان اور ہندوستان میں گھریلو ہوائی نقل و حمل کی خدمات کو ریگولیٹ کرنے کی ذمہ داری ہے۔ ڈی جی سی اے کو شہری فضائی ضوابط کو نافذ کرنے، فضائی حفاظت اور فضائی قابلیت کے معیارات کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہوابازی کے عملے کے لائسنس اور تربیت کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

ڈی جی سی اے قابل اور تجربہ کار ہوائی جہاز/ایروناٹیکل انجینئرز، پائلٹس اور ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کی ایک ٹیم کو اپنے ریگولیٹری اور معائنہ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے ملازم کرتا ہے۔ ان کوششوں کے ثبوت کے طور پر، ڈی جی سی اے میں کل 416 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں، جو ہوا بازی کے نگران ادارے کو اس شعبے کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد کریں گی۔

ایئرپورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا: اے ای آر اے  ایک آزاد ریگولیٹری ادارہ ہے جسے ہندوستان میں ہوائی اڈوں کے اقتصادی ضابطے کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔ اس کے بنیادی مقاصد میں ایک برابری کا میدان بنانا، بڑے ہوائی اڈوں کے درمیان صحت مند مقابلے کو فروغ دینا، ہوائی اڈوں کی سہولیات میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات فراہم کرنا، اور ایروناٹیکل خدمات کے لیے ٹیرف (نرخ) کو ریگولیٹ کرنا شامل ہیں۔

اے ای آر اے کے کاموں کو تیزی سے انجام دینے کے لیے سول ایوی ایشن کی وزارت نے کل 10 نئی آسامیاں تخلیق کی ہیں۔

 ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی):

 اے اے آئی ایک قانونی اتھارٹی ہے، جو ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے انتظام، ترقی اور آپریشن کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ہندوستان بھر میں ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہوائی نیویگیشن خدمات کا واحد فراہم کنندہ ہے، جو AAI کو تفویض کردہ ایک خودمختار کام ہے۔شہری ہوا بازی کے شعبے کی غیر معمولی ترقی کے دوران، ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسرز (اے ٹی سی اوز) کی مناسب تعداد وزارت شہری ہوابازی کے لیے ایک ترجیح بن گئی۔ اے ٹی سی او کی کافی تعداد کی کمی بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی تنظیم (آئی سی اے او) سے منفی تبصروں کو مدعو کر سکتی ہے اور ہندوستان کی عالمی درجہ بندی اور مسافروں کی حفاظت کو متاثر کر سکتی ہے۔

ملک میں شہری ہوا بازی کے شعبے کے لیے مناسب تعداد میں اے ٹی سی اوز کی دستیابی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اے اے آئی میں جولائی 2021 سے اے ٹی سی اوز کی 796 آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں تاکہ ملک میں محفوظ نیوی گیشن خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

نمبر شمار.

تنظیم

پوسٹ بنائی گئی

1

اے اے آئی (اے ٹی سی او)

796

2

ڈی جی سی اے

416

3

اے ای آر اے

10

کل

1,222

 

 تخلیق کردہ کل پوسٹس، مختصراً:

ہوا بازی کے ماحولیاتی نظام میں افرادی قوت کو بڑھا کر، وزارت کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ صنعت کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کیا جائے۔ افرادی قوت میں یہ تزویراتی اضافہ صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے حفاظتی معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے اور ہندوستان میں ہوائی سفر کی حفاظت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-6818



(Release ID: 1937876) Visitor Counter : 118