کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت کو تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامیوں کے 7ویں مرحلے کے لیے 35 بولیاں موصول ہوئیں

Posted On: 27 JUN 2023 5:05PM by PIB Delhi

103 کوئلہ کانوں کے لیے تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامیوں  کے ساتویں مرحلے کا آغاز، نامزد کردہ اتھارٹی، کوئلے کی وزارت کے ذریعہ 29 مارچ 2023 کو کیا گیا۔ نیلامی کے لیے بولی داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 جون 2023 تھی۔

کوئلے کی 18 کانوں کے لیے مجموعی طور پر 35 آف لائن بولیاں موصول ہوئیں، جبکہ سات کانوں کے لیے 2 یا اس سے زائد بولیاں موصول ہوئیں۔ نیلامی کے ضابطے کے جزو کے طور پر موصول ہوئیں آن لائن بولیاں نئی دہلی میں 28 جون 2023 کو کھولی جائیں گی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6544


(Release ID: 1935727) Visitor Counter : 107