وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کی مصر کے صدر سے ملاقات

Posted On: 25 JUN 2023 7:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا عرب جمہوریہ مصر کے صدر عزت مآب جناب عبدالفتاح السیسی  نے 25 جون 2023 کو الاتحادیہ پیلس میں استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے جنوری 2023 میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر صدر السیسی کے سركاری دورے کو گرمجوشی سے یاد کیا اور اس سے دو باہمی تعلقات میں جو شدت آئی اس کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مصری کابینہ میں نئی قائم شدہ 'انڈیا یونٹ' دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے كا ایک مفید ذریعہ ہے۔

رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان شراکت کو خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، دفاع اور سلامتی، قابل تجدید توانائی، زراعت، صحت، ثقافت اور عوام کے درمیان تعلقات جیسے شعبوں میں مزید عمیق بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم اور صدر السیسی نے جی-20 میں مزید تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ، آب و ہوا میں تبدیلی اور گلوبل ساؤتھ کے رُخ پر ایک مربوط آواز اٹھانے کی ضرورت کے امور اجاگر كیے گءے۔ وزیر اعظم ستمبر 2023 میں جی 20 لیڈروں کے سربراہوں كے اجلاس کے لیے نئی دہلی میں صدر السیسی کا استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔

دو طرفہ تعلقات کو "حكمت انگیز اشتراك" تک لے جانے کے ایک معاہدے پر رہنماؤں نے دستخط کیے تھے۔ زراعت، آثار قدیمہ اور نوادرات اور مسابقتی قانون کے شعبوں میں بھی تین مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر مصر کے وزیر اعظم عزت مآب جناب مصطفیٰ مدبولی اور دیگر کئی سینئر کابینی وزراء اور ہندوستان کی طرف سے وزیر امور خارجہ، قومی سلامتی كے مشیر اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔

*****

ش ح۔رف۔س ا

U.No:6489


(Release ID: 1935260) Visitor Counter : 147