وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگ کا 9واں بین الاقوامی دن 2023 دنیا بھر میں منایا گیا ، جس میں بڑے پیمانے پر لوگوں نے شرکت کی


نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھن کھڑ نے مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں پڑے پیمانے پر یوگ پروگرام کی قیادت کی

یوگ سے ایک صحت مند اور طاقتور سماج تشکیل دینے میں تعاون ملا ہے،جس میں اجتماعی توانائی بھارت کے مستقبل کو تابناک بنا رہی ہے:وزیر جناب نریندر مودی

یوگ کے بین الاقوامی دن 2023 سے عالمی سطح پر آفاقی خوشحالی کا پیغام پہنچ رہا ہے:جناب سربا نند سونووال

Posted On: 21 JUN 2023 1:01PM by PIB Delhi

یوگ کا9واں بین الاقوامی دن مزید بڑے پیمانے پر کامیابی کے ساتھ منایا گیا ، جس میں نئے اقدامات کئے گئے، جو اس سال کے آئی ڈی وائی کے لئے خصوصی تھے۔ مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں اصل قومی تقریب میں 15 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ ان لوگوں نے نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ کی موجودگی میں یوگ کا مشترک پروٹوکول (سی وائی پی )اپنایا۔

اس موقع پر مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان، آیوش ، بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربا نند سونووال، آیوش اور خواتین و بچوں کے فروغ کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی ،کابینہ وزراء،  مدھیہ پردیش کے ارکان پارلیمنٹ،جناب رام چندر مشن  کے صدر  کملیش ڈی پٹیل،حکومت ہند کے ارکان پارلیمنٹ اور آیوش وزارت کے افسران بھی موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے اپنےخطاب میں کہا کہ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کی کوششوں کی وجہ سے یوگ اب ایک عالمی تہوار بن گیا ہے۔ یوگ نہ صرف افراد کے لئے ہے، بلکہ پوری انسانیت کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگ نے ایک اقتصادی شکل بھی اختیار کرلی ہے اور ا س کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ہمارے تربیت یافتہ یوگ ٹیچرز پوری دنیا میں کام کررہے ہیں اور یوگ کے ٹیچرز کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ملک سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ مختلف کاموں کی وجہ سے امریکہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ اگرچہ اس سے پہلے یوگ کے دن کے موقع پر ایسا نہیں ہوا۔ جیسا کہ وہ یوگ کے ہر  بین الاقوامی دن کی تقریبات میں موجود رہے۔ البتہ اس سال وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک آئی ڈی وائی تقریب کی قیادت کریں گے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ کوئی شخص یوگ کے ذریعے صحت ، توانائی اور طاقت حاصل کرتا ہے اور جو لوگ برسوں سے لگاتار یوگ کررہے ہیں، انہوں نے اپنے اندر توانائی محسوس کی ہے۔ انفرادی اور کنبہ جاتی سطح پر اچھی صحت کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ یوگ ایک صحت مند اور طاقتور سماج کی تشکیل کرتا ہے، جس میں اجتماعی توانائی کافی زیادہ ہوتی ہے۔ سوچھ بھارت اور اسٹارٹ اَپ انڈیا جیسی تحریکوں سے ایک خود کفیل ملک کی تعمیر اور ملک کی ثقافتی شناخت کی بحالی میں مدد ملی ہے۔ ملک اور اس کے نوجوانوں نے اس توانائی میں بہت زیادہ تعاون دیا ہے۔آج ملک کے لوگوں کا ذہن تبدیل ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔

آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی و آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش اور مثالی قیادت کے تحت یوگ کے بین الاقوامی دن 2023سے یوگ کی اقدار اور بھارتی روایات، قومی اور بین الاقوامی برادریوں میں مضبوطی سے جڑیں پکڑ رہی ہیں۔ اس سے آفاقی تندرستی کا پیغام عالمی سطح پر پہنچتا ہے۔

مدھیہ پر دیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوگ آج کی نوجوان نسل کے لئے بہت مفید ہے ۔ یوگ کے فوائد کے ذریعے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بھی اہل بنیں گے۔

 

 

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان  نے ایک اہم اعلان کیا کہ ان کی حکومت ، اسکول کے نصاب میں یوگ کو شامل کرے گی اور مدھیہ پردیش کے سبھی اسکولوں میں اسے لاگو کیا جائے گا۔

یوگ کے نویں بین الاقوامی دن کی خاصیت ’اوشین رِنگ آف یوگ‘ کی تشکیل کا منفرد تصور تھی۔ یہ تصور ایک مربوط انداز کے یوگ کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جس میں بھارت کے بحری جہازوں نے، جو دنیا بھر میں مختلف بندرگاہوں پر لنگر انداز ہیں  اور اُن ملکوں میں جہاں بھارت کا بحری تعاون مہیا ہے ، نیز مرچنٹ جہازوں  نے حصہ لیا۔

بحری عملے کے تقریباً3500افراد نے 19بھارتی بحری جہازوں پر سوار ہوکر 35ہزار کلو میٹر کا سفر طے کیا۔ یہ سفر قومی اور بین الاقوامی سمندروں میں یوگ کے سفیر کے طورپر کیا گیا، جس میں غیر ملکی بندرگاہوں؍  بین الاقوامی سمندروں میں 11آئی این جہازوں پرعملے کے 2400افراد بھی شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ آئی ڈی وائی بہت سی غیر ملکی بحریاؤں نے ہمارے بیرون مملک مشنوں کے ساتھ مل کر منایا، جس میں غیر ملکی بحری عملے کے 1200 سے زیادہ اہل کار شامل تھے۔

************

 

ش ح۔ اس۔ن ع

(U: 6336)


(Release ID: 1934000) Visitor Counter : 106