وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے، ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں کی عملی تربیت کو بڑھانے کے لیے کوچی میں مربوط سمولیٹر کمپلیکس ‘دھرو’ کا افتتاح کیا
Posted On:
21 JUN 2023 11:33AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 جون 2023 کو جنوبی بحریہ کمانڈ، کوچی میں مربوط سمولیٹر کمپلیکس (آئی ایس سی ) 'دھرو' کا افتتاح کیا۔ آئی ایس سی ‘دھرو’ میں جدید ترین مقامی طور پر تیار شدہ سمولیٹرز ہیں، جو ہندوستانی بحریہ میں عملی تربیت کو نمایاں طور پر بڑھائیں گے۔ ان سمولیٹرز میں نیویگیشن، فلیٹ آپریشنز اور بحری حکمت عملیوں کا حقیقی وقت کا تجربہ فراہم کرنے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ ان سمولیٹرز کو دوست ممالک کے عملے کی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔
کمپلیکس میں تصور کیے گئے بہت سے سمولیٹروں میں سے، وزیر دفاع نے ملٹی اسٹیشن ہینڈلنگ سمولیٹر (ایم ایس ایس ایچ ایس)، ایئر ڈائریکشن اور ہیلی کاپٹر کنٹرول سمولیٹر (اے ڈی ایچ سی ایس) اور ایسٹرو نیوی گیشن ڈوم کا دورہ کیا۔ اے آر آئی پرائیو لمیٹڈ، نئی دہلی کے ذریعہ تیار کردہ شپ ہینڈلنگ سمولیٹر 18 ممالک کو برآمد کیے گئے ہیں۔ انفو ویزن ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے تیار کردہ ایسٹرو نیوی گیشن ڈوم ہندوستانی بحریہ میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار سسٹمز اسٹڈیز اینڈ اینالیسز ، ایک ڈی آر ڈی او لیبارٹری کے ذریعہ تیار کردہ - اے ڈی ایچ سی ایس تربیت یافتہ افراد کو حقیقی وقت میں آپریشنل ماحول منظر نامہ فراہم کرنے کے قابل ہوگا۔ یہ تکنیکی طور پر ترقی یافتہ سمولیٹر 'آتم نر بھر بھارت' پہل کے اشارہ کرنے والے ہیں اور ملک کے لیے دفاعی برآمدات کی زبردست صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے ہیں۔ کمپلیکس میں مقامی طور پر تیار کردہ کچھ دیگر سمولیٹروں میں کامبیٹ مینجمنٹ سسٹم اور میری ٹائم ڈومین آگاہی لیب شامل ہیں۔
افتتاح کے دوران، جناب راج ناتھ سنگھ نے ان سمولیٹروں کی ترقی میں شامل فرموں کے سینئر نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-6333
(Release ID: 1933967)
Visitor Counter : 133